16 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی( Italy )کی ڈویژن بریشا( Brescia)میں تربیتی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں کابینہ اور ڈویژن نگران سمیت 34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ”مبلغات و معلمات
کی تربیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور تربیتی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں
کو شرعی پردہ کرنے کا ذہن دیا نیز ماہِ ربیع الاول میں زیادہ
سے زیادہ تقسیمِ رسائل کرنے کی ترغیب دلائی ۔
اس موقع
پر کابینہ نگران اسلامی بہن نے بھی تربیتی
حلقے میں مدنی پھول پیش کئے اور تربیتی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو ربیع الاول
شریف میں محافلِ نعت کے انعقاد کے حوالے سے اصلاحی نکات پیش کئے۔