18 رجب المرجب, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
گزشتہ دنوں بریڈفورڈ(
Bradford ) میں قائم جامعۃ المدینہ للبنات میں ” مدنی کام کورس“ کا
انعقاد کیا گیا جس میں 26 اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کومدنی کاموں کے
حوالے سے نکات پیش کئے نیز انہیں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ
رہنے اور انفرادی کوشش کے ذریعے دیگر
اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے منسلک
کروانے کی ترغیب دلائی۔