12 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے علاقوں بلیکبرن اور نیلسن(
Blackburn and Nelson )میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریبا 23 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”تلاوت کی فضیلت اور
قفل مدینہ“ کے موضوعات پر سنتوں بھرے
بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو تلاوتِ قراٰن کرنے کا ذہن دیتے
ہوئے احادیث مبارکہ اور بزرگان دین کے فرامین بیان کئے نیز زبان، آنکھ اور پیٹ کا
قفل مدینہ لگانے کا ذہن بھی دیا۔