18 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات ( East, South, Central Birmingham, Coventry,
Peterborough, Nottingham, Leicester,
Derby) پر
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن
میں کم وبیش 661 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ” جنت کی قیمت اور بیماری کے فضائل“ کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں
شرکت کی ترغیب دلائی۔