دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 9 جنوری 2021ء کو   بیلجیم(Belgium) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں انٹورپ (Antwerp)اور برسلز( Brussel) کی کم و بیش 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے” مرض سے قبر تک“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو صبر کے فضائل، عیادت کے آداب، مرحومین کے لئے ایصال ثواب اور نزع کی تکالیف کے بارے میں مدنی پھول پیش کئے نیز اسلامی بہنوں کو 27 جمادالاولیٰ1442ھ مشہور صحابیہ حضرت اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہم کے عرس مبارک کے موقع پر ایصال ثواب کرنے کا ذہن دینے کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےاور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی بھی ترغیب دلائی۔