16 رجب المرجب, 1446 ہجری
اسپین کے ڈویژن
بارسلوناکے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد
Tue, 27 Oct , 2020
4 years ago
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اکتوبر 2020ء کے
تیسرے ہفتے میں اسپین( Spain) کے ڈویژن
بارسلونا( Barcelona) کے کئی علاقوں میں سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں جن میں وری آمات (Virrei Amat)،لا سالوت( La
Salut)،پارالیل (Paralel)اور سانتا کولوما( Santa Coloma) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔
ان سنتوں بھرے اجتماعات میں تقریباً 102 ذمہ داراور
عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی بہنوں نے ”آقا کریم ﷺکی
امت سے محبت“ کےموضوع پر بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نومبر2020ء میں ہونے والے ٹیلی تھون میں اپنا
حصہ ملانے اور دعوتِ اسلامی کےمدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔