امیرِ اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں کہ میرا ہر ذمہ دار تربیت یافتہ ہو
چنانچہ اسی فرمان کے پیشِ نظر گزشتہ دنوں اسپین
کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف علاقوں
لا سالوت (La Salut)، آرتیگاس (Artigues)، ترینیتات (Trinitat)، بئیرامات (VirreiAmat)، سانتا کلوما (Santa Coloma)، بیسوس (Besós)، ہاسپیتالیت (Hospitalet)، پارالیل (Paralel) اور گوتیکو (Gotico) سے کم و بیش50 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن سطح پر مقرر
نگران اسلامی بہن نے تمام علاقوں کا جائزہ
لیتے ہوئے شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو اپنے علاقے میں مزید دینی کاموں میں اضافہ
کرنے کی ترغیب دلائی اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے ہر ماہ مدنی حلقے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ مدنی مذاکروں کی دوہرائی کا سلسلہ بھی جبکہ فقہی مسائل بھی بیان کئے گئے۔