یورپ کے ملک
اسپین کی ڈویژن بارسلونا کے مختلف علاقوں
میں دعائے حاجات اجتماعات
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام دسمبر 2020ء کے آخری
ہفتے یورپ کے ملک اسپین کی ڈویژن بارسلونا
کے مختلف علاقوں لا سالوت (La Salut)، بئئر امات (VirreiAmat)، پارالیل (Paralel)، آرتیگاس (Artigues)، کورنییا (Cornella)، ہاسپیتالیت (Hospitalet)، بیسوس (Besos) میں دعائے حاجات
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 192 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”قبولیت دعا مع دعا
مانگنے کا طریقہ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں
کو دعا مانگنے کے فضائل، دعا کب اور کہاں قبول ہوتی ہے؟ اور دعا قبول نہ ہونے کی
وجوہات کے متعلق معلومات فراہم کیں نیز متفرق روحانی علاج بھی بتائے۔اختتا م پر100
مرتبہ یا
سَمِیعُ کا اجتماعی ورد کیا
گیا اور امّتِ مسلمہ کے لئے خصوصی دعائیں
کی گئیں۔