اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی دنیا بھر میں اپنے 108 سے زائد شعبہ جات کے ذریعے دین متین کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور وہ اپنے شعبہ جات کی کارکردگی کو منوانے کیلئے ممالک و شہروں میں دین کی تعلیمات کو اس طرح روشناس کرا رہی ہے کہ وہاں کے شہری خود تو اس دعوت اسلامی سے جڑے ہوئے ہیں بلکہ اپنے بچوں کو بھی دعوت اسلامی کے مدارس سے دینی تعلیمات دلوا رہے ہیں۔

اسی حوالے سے بنگلہ دیش کے شہر چیدپور کمالیہ زون میں واقع دعوت اسلامی کے تحت چلنے والا بہت ہی پیارا شعبہ مدرسۃ المدینہ میں ہزاروں بچےقرآن شریف کی تعلیم حاصل کرچکے ہیں اور مزید بھی اس سے فیضیاب ہورہے ہیں۔ مدرسۃ المدینہ کے اساتذہ کرام بچوں کو قرآن شریف خوبصورت انداز میں پڑھاتے ہیں اور انہیں والدین و بڑوں کا ادب و احترام کے ساتھ نماز، ذکر و اذکار کا بھی ذہن دیتے ہیں تاکہ وہ معاشرے میں ایک اچھا شہری ثابت ہوسکیں۔