8 جمادی الاولٰی, 1447 ہجری   
                
                
									
																				یوکے برمنگھم
ریجن میں مختلف مقامات  پر آن لائن سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد
										
									
								
                                								
									
									
																											Wed, 12 Aug , 2020
									
                                
																
								5 years ago
								
								
								
							دعوت اسلامی
کے زیراہتمام09 اگست 2020ء کو یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات (نارتھ،ساؤتھ،ایسٹ، سنٹرل
برمنگھم، کونٹری، اسٹوک ان ٹرنٹ،سینڈول) پر آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات منعقدکئے
گئے جن میں کم وبیش 248 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے ”حضرت عثمان غنی رضی
اللہ عنہ  کی شان“ کے موضوع پر بیان
سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو حضرت عثمان غنی اور اتباعِ رسول، حضرت عثمان غنی کی عبادات
اور ان کی کرامات کے بارے میں بتایا  نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 
 Join Whatsapp Group
            Join Whatsapp Group
         Dawateislami
            Dawateislami
         
						 
	    			 
								     
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	