20 رجب المرجب, 1446 ہجری
یوکے
برمنگھم ریجن کے شہر آسٹن میں قائم مدرسۃ
المدینہ گرلز میں اسپیشل میلاد شریف کا اجتماع
Mon, 15 Nov , 2021
3 years ago
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کے
شہر آسٹن( Aston) میں قائم مدرسۃ المدینہ گرلز میں
اسپیشل میلاد شریف کا اجتماع منعقد ہوا جس میں کم وبیش 60 طالبات سمیت معلمات اور کابینہ سطح ناظمہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔
محفلِ
نعت کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قراٰنِ مجید اور نعت رسولِ مقبول ﷺ سے ہواجبکہ ڈویژن ناظمہ نے ”معجزاتَ
مصطفیٰﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور محفلِ نعت میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کو مختلف امور پر نکات دئیے،بعد میں طالبات کے درمیان سوالات و
جوابات کا دلچسپ سیشن بھی ہوا اور بہتر کارکردگی پر طالبات کوتحائف بھی پیش کیے گئے۔