9 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر
اہتمام22 فروری 2021ء کواسپین (Spain)کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے علاقے آرتیگاس (Artigues) میں موجود دعوت اسلامی کے مرکز فیضانِ مدینہ میں اسلامی بہنوں کے لئے
روحانی علاج کابستہ( اسٹال) لگانے کا سلسلہ ہوا جس میں دکھیاری امت کی خیر خواہی
کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مختلف بیماریوں اور پریشانیوں کے حل کے لئے 28 تعویزاتِ
عطاریہ دیئے گئے جبکہ اسلامی بہنوں کو4مختلف قسم کے اورادِ عطاریہ بھی بتائے گئےنیز
اسلامی بہنوں کو اجتماعات میں شرکت کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ
چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت بھی دی گئی۔