اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام24 جنوری2021ء کو اسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے علاقے آرتیگاس (Artigas)میں آن لائن اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبًا 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے”استقامت کامیابی کا راز ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو 63 نیک اعمال کا رسالہ فِل کرنے اور روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔