
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی
بہنیں)کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی ریجن سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں یو کے کےشہر برمنگھم،
مانچسٹر، لندن اور اسکاٹ لینڈ ریجن کی شعبہ اصلاح اعمال نے شرکت کی۔
شعبہ
اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت ہر سطح پر شعبہ اصلاح اعمال میں 100 فیصد تقرری مکمل کرنے،ان کی تربیت کرنے اور تحفظ کرنے کا ذہن دیا نیز شعبے کے کام کو مزید بڑھانے اور کارکردگی کا follow up رکھنے کے حوالے سے ترغیب دلائی جبکہ دسمبر میں ہونے والے اصلاح اعمال اجتماع کو احسن انداز میں منعقد کرنے پر زور دیا۔اسکے ساتھ ساتھ متعلقہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے دینی کاموں
کے درپیش مسائل کا حل بیان کیا۔
یوکے
اسکاٹ لینڈ ریجن میں گلاسگو اور ایڈنبرگ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیراہتمام یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن میں گلاسگو اور ایڈنبرگ (
Glasgow
and Edinburgh )میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 164 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ”علم کے دینی اور دنیاوی فوائد“ کے موضوع پر بیانات
کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کو اس حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز علم دین سیکھنے کےلئے جامعات
المدینہ اور مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یوکے
کی کابینہ ویسٹ یورکشائر کے علاقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی کابینہ ویسٹ یورکشائر کے علاقوں(Bradford, Leeds, Halifax,
keighley, Newcastle, Stockton and Middlesbrough )میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم و بیش 468 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ”ولیوں کے سردار“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور
اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع
میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
.jpeg)
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی
کےزیرِاہتمام کراچی ایسٹ ملیر زون کی صحرائےمدینہ کابینہ میں یومِ تعطیل اعتِکاف
کا انعقادکیاگیا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت
دعوتِ اسلامی کےدیگرذمہ داران نے شرکت کی۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں)کے زیر
اہتمام یوکے لندن ریجن سلاؤ ڈویژن میں نیکی
کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کم وبیش 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی
کاموں کے بارے میں بتایا اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ
وسلَّم ہے: ”اِنَّمَا اَنَا قَاسِمٌ وَاللَّهُ يُعْطِي“ یعنی میں ہی تقسیم کرنے والا ہوں اور اللہ ہی
عطا فرماتا ہے۔ (بخاری،ج1،ص42،حدیث:71)
اس حدیثِ مبارکہ میں اس بات کی صراحت نہیں کہ
سرورِ دو عالم صلَّی
اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کیا
عطا فرمانے والے ہیں، اس صورت میں اصول کے مطابق معنیٰ یہ ہوگا کہ ہر نعمت کو تقسیم کرنے والے حضور صلَّی اللہ تعالٰی
علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہی ہیں اور آپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کے واسطے کے بغیر کسی
کو کچھ نہیں مل سکتا۔
فقیہِ اعظم ہند حضرت علّامہ مفتی محمد شریف الحق
امجدی علیہ رحمۃ اللہ القَوی فرماتے ہیں :مخلوق میں کسی کو حضورِ اقدس صلَّی اللہ
تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بِلا واسطہ کچھ نہیں مل سکتا ۔ بخاری وغیرہ میں صحیح
حدیث ہے کہ فرمایا : ”اِنَّمَا اَنَا قَاسِمٌ وَاللَّهُ يُعْطِي“ ۔ قَاسِمٌ اور يُعْطِي دونوں کا متعلّق محذوف ہے جو عموم کا اِفادہ کرتا ہے۔اس
کا مطلب یہ ہوا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ
مخلوقات میں جس کو جو کچھ بھی دیتا ہے خواہ وہ نعمت جسمانی ہو یا روحانی ، ظاہری
ہو یا باطنی سب حضورِ
اقدس صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ہاتھ سے دلاتا ہے۔اس لئے علامہ احمد خطیب قسطلانی شارح بخاری علیہ رحمۃ
اللہ البارِی نے ”اَلْمَوَاھِبُ
اللَّدُنیہ“ میں فرمایا، جسے علامہ محمد بن عَبدُالباقی زُرقانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی نے باقی رکھا: ھُوَ صَلَّی اللہ ُتَعَالٰی عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ خِزَانَۃُ السِّرِّ وَمَوْضِعُ نُفُوْذِالْاَمْرِ فَلَا یَنْقُلُ
خَیْرٌاِلَّا عَنْہُ وَلَا یَنْفُذُ اَمْرٌ اِلَّا مِنْہُ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ۔ یعنی
حضورصلَّی
اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
خزانۃ السر (یعنی پوشیدہ راز) ہیں اور اللہ تعالٰی کے حکم کے نافذ ہونے کا مرکز ،
اس لئے ہر چیز حضور ہی سے منتقل ہوتی ہے اور ہر حکم حضور ہی سے نافذ ہوتا ہے۔(فتاویٰ
شارح بخاری،ج1،ص351)
حکیمُ الاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ
رحمۃ اللہ القَوی فرماتے ہیں: اس سے معلوم ہوا کہ دین و دنیا کی ساری نعمتیں علم،
ایمان، مال، اولاد وغیرہ دیتا اللہ ہے
بانٹتے حضور ہیں جسے جو مِلا حضور کے ہاتھوں مِلا کیونکہ یہاں نہ اللہ کی دَین (یعنی
دینے) میں کوئی قید ہے نہ حضور کی تقسیم میں، لہٰذا یہ خیال غلط ہے کہ آپ صرف علم
بانٹتے ہیں ورنہ پھر لازم آئے گا کہ خدا بھی صرف علم ہی دیتا ہے۔(مراٰۃ المناجیح،ج1،
ص177)
بعض علما نے اس حدیث کی شرح کرتے ہوئے تقسیم میں
فقط عِلم کا ذکر کیا ہے لیکن یہ تقسیم صرف عِلم کے ساتھ خاص نہیں، کثیر ائمہ نے اس
تقسیم کو عام رکھا ہے کہ علم ہو یا مال ہر نعمت حضورِ اکرم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ
واٰلہٖ وسلَّم ہی تقسیم فرماتے ہیں ۔
پانچویں صدی ہجری کے بزرگ، شارحِ بخاری امام ابن
بطّال مالکی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں: حضور علیہ الصَّلوٰۃ وَالسَّلام کا یہ فرمان ”اِنَّمَا اَنَا قَاسِمٌ“ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ حضور علیہ
الصَّلوٰۃ وَالسَّلام اپنے پاس کوئی مال نہیں رکھتے تھے بلکہ صحابۂ کرام علیہمُ
الرِّضوان میں تقسیم فرما دیتے اور آپ علیہ الصَّلوٰۃ وَالسَّلام کا یہ فرمان
لوگوں کی دل جوئی کے لئے تھا کہ کسی کو کم زیادہ مل رہا ہے تو یہ اللہ تعالٰی کی
عطا ہے جس کو میں زیادہ دے رہا ہوں تو وہ بھی اللہ تعالٰی کے مقرر کرنے کی وجہ سے
اور کسی کو اس کے مقابلے میں کم دے رہا ہوں تو یہ بھی اللہ تعالٰی کے مقرر کرنے کی
وجہ سے۔(شرح ابن بطال علی صحیح البخاری،ج1،ص141ملخصاً)
دسویں صدی ہجری میں وصال فرمانے والے عظیم
مُحدّث، حافظ ابنِ حجر ہیتمی مکی علیہ رحمۃ اللہ القَوی فرماتے ہیں: حضورِ اقدس
صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم اللہ تعالٰی کے خلیفۂ اعظم ہیں،اللہ تعالٰی
نے اپنے کرم کے خزانے اور نعمتوں کے
دسترخوان حضور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ہاتھوں میں دے دیئے ہیں
حضور جسے جو چاہیں عطا فرما دیں۔(الجوهر المنظم، ص 80)
رب ہے مُعْطِی یہ
ہیں قاسم
رزْق اُس کا ہے
کھلاتے یہ ہیں
اِنَّا
اَعْطَیْنٰکَ الْکَوْثَر
ساری کثرت پاتے یہ
ہیں
ان کے ہاتھ میں
ہر کنجی ہے
مالک کُل کہلاتے یہ
ہیں
(حدائقِ بخشش)
ایک پیالہ دودھ سب کو کافی ہوگیا
حضرت سیّدُنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ایک مرتبہ بھوک کی حالت میں راستے میں موجود
تھے کہ اللہ کے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم تشریف لائے اور چہرہ دیکھ کر
ان کی حالت سمجھ گئے۔ انہیں ساتھ لے کر اپنے مکانِ عالی شان پر تشریف لائے تو دودھ
کا ایک پیالہ موجود تھا۔ جو کسی نے بطورِ تحفہ بھیجا تھا۔ رسولِ خدا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم نے حضرت سیّدُنا ابوہریرہ رضی
اللہ عنہ کو حکم فرمایا کہ جاکر اَصحابِِ صُفّہ کو بُلا لائیں۔ آپ رضی اللہ عنہ کے دل میں خیال
آیا کہ ایک پیالہ دودھ سے اَہْلِ صُفّہ کا کیا بنے گا، اگر یہ دودھ مجھے عطا ہو جاتا تو میرا کام بن جاتا۔ بہر حال
حکمِ رسالت پر عمل کرتے ہوئے اصحابِ صُفّہ
کو بُلا لائے۔ اب اِن ہی کو حکم ہوا
کہ پیالہ لے کر سب کو دودھ پِلائیں۔ آپ پیالہ
لے کر اصحابِ صُفّہ میں سے ایک صاحب کے پاس جاتے، جب وہ سَیر ہو کر پی لیتے تو ان سے پیالہ لے کر دوسرے کے پاس
جاتے۔ ایک ایک کر کے جب تمام حاضرین نے سیر ہوکر دودھ پی لیا تو پیالہ لے کر آقائے
مدینہ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم تک پہنچے۔
رحمتِ عالَم
صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے
پِیالہ لے کر اپنے مبارک ہاتھ پر رکھا، ان
کی طرف دیکھ کر مسکرائے اور فرمایا: اب میں
اور تم باقی رہ گئے ہیں۔ پھر فرمایا: بیٹھو اور پیو۔ حضرت سیّدُنا ابوہریرہ رضی اللہ
عنہ نے بیٹھ کردودھ پیا۔
دوبارہ حکم ہوا: پیو، انہوں نے پھر پیا۔سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم بار بار فرماتے رہے: پیو، اور حضرت سیّدُنا ابوہریرہ
رضی اللہ عنہ پیتے رہے یہاں تک عرض گزار ہوئے: اُس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے
ساتھ بھیجا ہے! میرے پیٹ میں اب مزید
گُنجائش نہیں ہے۔ رسولِ
خدا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
نے ان سے پیالہ لے کر اللہ پاک کی حمد کی،
بِسْمِ اللہ پڑھی اور باقی دودھ نوش فرما (یعنی پی) لیا۔(بخاری،ج 4،ص234، حدیث: 6452
ملخصاً)
یوکے لندن ریجن
میں 13مختلف مقامات پر ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام یوکے لندن ریجن میں 13مختلف مقامات پر ہفتہ وارسنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 437اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی۔
یوکے برمنگھم کے ایک علاقے میں انگلش زبان میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی
کے شعبہ کفن دفن (اسلامی
بہنیں) کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم کے علاقے( Alumrock) میں انگلش زبان میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے
بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار
اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ
برائےتاجران کےذمہ داران نےدینی کاموں کےسلسلےمیں 5دسمبر2021ءبروزاتوار صدر کراچی کادورہ کیا جس
دوران انہوں نےصدرکےمختلف تاجران سےملاقات کی۔
.jpeg)
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےوفدکی عاشقانِ رسول کے
قدیم دینی درسگاہ جامعہ مدینۃالعلم میں حاضری ہوئی جہاں انہوں نے ناظمِ اعلیٰ
مولانا قاری اکرام اللہ
کیلانی صاحب سے ملاقات کی۔
اس دوران وفدنےانہیں دعوتِ اسلامی کےدینی وفلاحی
خدمات کےحوالےسےگفتگوکی اورمختلف شعبہ جات کاتعارف پیش کیاجس پرناظمِ اعلیٰ
نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوسراہا۔

دعوت اسلامی
کے شعبہ کفن دفن (اسلامی
بہنیں) کے زیر اہتمام یوکے برمنگھم ریجن آسٹن ( Aston) میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کو کفن کاٹنے اور بچھانے کا طریقہ،
غسل اورکفن پہنانے کا عملی طریقہ سکھایا نیز اسلامی بہنوں کو کفن دفن اجتماعات میں
شرکت کرنے اور دوسری اسلامی بہنوں کو ساتھ لانے کا ذہن دیا۔
تنزانیہ
دارالسلام کے علاقے اہلالہ میں ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں تنزانیہ
دارالسلام کے علاقے اہلالہ میں ماہانہ سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی
۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے” علم کے دینی و دنیاوی
فوائد“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کو علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں
بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع
میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔