دعوت اسلامی کے زیراہتمام یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن میں گلاسگو اور ایڈنبرگ  ( Glasgow and Edinburgh )میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 164 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”علم کے دینی اور دنیاوی فوائد“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو اس حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز علم دین سیکھنے کےلئے جامعات المدینہ اور مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔