دعاکے فضائل وآداب اور اس سے
متعلقہ احکام پر مشتمل بے مثال تحقیقی شاہکار
أَحْسَنُ
الْوِعَاءِ لِآدَابِ الدُّعَاءِ مَعَ شَرْحِ ذَیْلُ الْمُدَّعَاءِ لِأحْسَنِ
الْوِعَاءِ
کی تسہیل وتخریج بنام
فضائلِ دعا
اِس کتاب کی چندخصوصیات:
اس ’’کتاب‘‘ پر دعوت ِ اسلامی کی مجلس ’’المدینۃ العلمیۃ‘‘ کے مَدَنی علماء نے بڑی جانفشانی سے کام کیا جس
کا اندازہ ذیل میں دی گئی کام کی تفصیل سے لگایا جاسکتا ہے :
٭ آیات واحادیث اور دیگر عبارات
کے حوالہ جات کی مقدور بھر تخریج کی گئی ہے ۔٭ مشکل الفاظ کے معانی اور اُن کی تسہیل کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ عام قاری
کو بھی یہ ’’کتاب‘‘ پڑھنے میں دشواری
محسوس نہ ہو۔٭ مختصر تسہیلیں متن ہی میں بریکٹ میں کردی گئی ہیں ، جبکہ طویل تسہیلوں کی ترکیب حاشیہ میں کی گئی ہے تاکہ ربطِ عبارت میں خلل نہ آئے۔ ٭آیاتِ قرآنیہ کو منقش بریکٹ { }، متنِ احادیث کو ڈبل بریکٹ (( ))، کتابوں کے نام
اور دیگر اہم عبارات کو Inverted commas ’’ ‘‘ سے ممتاز کیا گیا ہے ۔٭ امام اہلسنّت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے جہاں خودبریکٹ
میں کلام فرمایا ہے اسے بڑے موٹے فاؤنٹ ( ) سے ممتاز کیا گیاہے ۔٭ جن آیاتِ قرآنیہ کا متن میں ترجمہ نہیں کیا گیا تھا ان کاحاشیہ میں ’’کنزالایمان‘‘ سے ترجمہ کردیا گیاہے ۔٭ عربی دعاؤں پر مکمل اعراب کا
اہتمام کیا گیاہے تاکہ پڑھنے میں غلطی نہ
ہو۔٭ مشکل الفاظ پر بھی حتی الامکان اعراب
کی ترکیب کی گئی ہے تاکہ تلفُّظ کی غلطی نہ ہو۔٭ کتاب کو حتی الامکان اغلاط سے پاک کرنے کی غرض سے اس کا ایک سے زائد
نسخوں سے ، ایک سے زائد مرتبہ تقابل کیاگیاہے
۔٭ عربی عبارات کا حاشیہ میں ترجمہ کیاگیاہے۔ ٭ عربی اور فارسی اشعار کا ترجمہ بھی حتی الامکان
اشعار کی صورت میں کیاگیاہے ۔٭ نئی گفتگو نئی سطرمیں درج کی گئی ہے تاکہ پڑھنے والوں کو بآسانی مسائل سمجھ آسکیں ۔٭ علاماتِ ترقیم مثلاً : فل اسٹاپ(۔)، کومہ(، )، کالن( : ) وغیرہ کا بھی اہتمام کیاگیاہے ۔٭
فہرست میں اہم نکات کو جدا جدا لکھ کر
پورے رسالہ کا اجمالی خاکہ پیش کر دیا گیا ہے۔ ٭ آخر میں مآخذ ومراجع کی فہرست، مصنفین ومؤلفین کے
نام بمع مطابع ذکر کر دی گئی ہے ۔٭اَغلاط کم سے کم کرنے کیلئے پوری کتاب کی کئی
بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ
326صفحات پر مشتمل یہ کتاب2009سے
لیکر اب تک اردو زبان کے9 مختلف ایڈیشنز میں
38 ہزار500 سے زائد شائع ہوچکی ہے
جبکہ اس کتاب کا ہندی زبان میں بھی ترجمہ
کیا گیا ہے۔
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے135روپے
ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس کتاب کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔