28،29 نومبر کو سورج کی مدد سے درست سمتِ قبلہ(Direction of Qibla)
معلوم کیجیے
28،29 نومبر کو سورج کی مدد سے درست سمتِ قبلہ(Direction
of Qibla) معلوم کیجیے
سال میں
2 مرتبہ (28،29ْنومبر اور 13،14 جنوری
)سورج کعبہ معظمہ کے مقاطر(Anti Pode of Kaaba
)کے اوپر آتا ہے۔ اس وقت کسی شے (Object) کے بننے والے سائے(Sun Shadow)
کی مدد سے (مساجداور گھروںوغیرہ کے لیے)بآسانی درست سمت قبلہ معلوم کیا جاسکتا
ہے۔
طریقہ : 28،29 نومبر کو گرین وچ کے وقت کے
مطابق 21:09 پرکسی بھی لکڑی یا سریے (Iron Rod)
وغیرہ کو عموداً (Vertical)
اس احتیاط سے کھڑا کریں کہ وہ کسی جانب جھکا نہ ہو۔کسی ڈوری کے سرے پر کوئی وزنی چیز
باندھ کر بھی لٹکا سکتے ہیں۔
اب
درج شدہ وقت پر جس طرف سایہ بن رہا ہے اسی طرف قبلہ ہوگا لہٰذا سایہ پر کھڑے ہوکر اس کھڑی شے کی طرف پیٹھ
کرنے سے آپ کا رخ عین سمت قبلہ ہوجائے گا ۔ اگر 4,2 منٹ قبل یا بعد بھی یہ عمل کیا
تو کوئی حرج نہیں۔
نوٹ:
اگر عین قبلہ سے (سیدھی یا الٹی جانب) 45درجے کے اندر اندر نماز پڑھی تو درست ہو
گئی۔
(بہارِ شریعت، ۳؍۴۸۷، حصہ ۳
ماخوذاً ، مکتبۃ المدینہ کراچی)
چند مشہور ممالک اور ان میں درست
سمتِ قبلہ معلوم کرنے کے اوقات کا شیڈول
Country Name
|
Diffrance To GMT
|
Standard
Times 28/29th November |
PAPUA NEW GUINEA |
10+ |
7:09 AM |
AUSTRALIA(Canberra) |
+11 |
8:09 AM |
FIJI,RUSSIA(Anadyr) |
12+ |
9:09 AM |
TONGA,NEW ZEALAND |
13+ |
10:09
AM |
KIRIBATI(Kiritimati) |
14+ |
11:09AM |
USA(Alaska) |
9- |
12:09
PM |
MEXICO,EL SALVADOR |
6- |
3:09
PM |
USA(Washington DC),ECUADOR PERU,BAHAMAS,CUBA(Hawana) COLUMBIA(Bagota),CANADA(Ottawa) |
5- |
4:09
PM |
GUYANA,BOLIVA(Lapaz),ANTIGUA,BARBUDA |
4- |
5:09
PM |
CHILE(Saintiago),PARAGUAY,ARGENTINA (Buenous Aires) , BRAZIL(Brasilia),URUGUAY |
3- |
6:09
PM |