دعوت اسلامى کے زیر اہتمام یوکے مانچسٹر ریجن  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت اور ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے”سیکھنے کا جذبہ“ کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز اسلامی بہنوں کو اجتماعاتِ میلاد، محافلِ نعت، ٹیلیتھون کے کاموں پر توجہ دینے اور ان میں مضبوطی لانے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 14 اکتوبر سے 20 اکتوبر 2020ء تک یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات کوونٹری، ساؤتھ برمنگھم، نارتھ اور ایسٹ برمنگھم (Coventry, North Birmingham, South Birmingham, East Birmingham )میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات منعقدکئے گئے جن میں کم و بیش 249 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے” تبرکات کی برکتیں“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتمات میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہ ربیع الاول میں مدنی مذاکرہ دیکھنے، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماعات کے آخر میں دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام 14 اکتوبر سے 20 اکتوبر 2020ء تک یوکےساؤتھ اور ویسٹ یارکشائرکے شہروں بریڈ فورڈ ، لیڈز ، ہیلی فیکس ، کیگلی، اسٹاکٹن، مڈلزبرو، نیو کاسل، رودرہم، شیفیلڈ، ڈونکاسٹر(Bradford, Leeds, Halifax, keighley, Stockton, Middlesbrough, Newcastle, Rotherham, Sheffield, Doncaster) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 540 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے” تبرکات کی برکتیں“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتمات میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہ ربیع الاول میں مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماعات کے آخر میں دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 14 اکتوبرسے 20اکتوبر 2020 ء تک یوکے لندن ریجن میں مختلف مقامات ہیرو ،سڈبری، ولزڈن گرین، ٹوٹنگ، ہنزلو، ایسٹ ہام ، ایلفورڈ، والتھم سٹو، ریڈنگ، ووکنگ، سلاؤ، چیشم، ملٹن کینس ، واٹفورڈ، ہائی وکمب ، لوٹن ، آئلسبری(Harrow, Sudbury, Wilesden Green, Tooting, Hounslow, East Ham, Ilford, Walthamstow, Reading, Walking, Slough, Chesham, Milton Keynes, Watford, High Wycombe, Luton, Aylesbury)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم و بیش 421اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے” تبرکات کی برکتیں“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتمات میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہ ربیع الاول میں مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماعات کے آخر میں دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21 اکتوبر بروز بدھ 2020 ء کو  مدنی ریجن، عرب شریف، عطاری کابینہ کا ڈویژن سطح پر اسلامی بہنوں کا ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ بذریعہ اسکائپ ہوا جس میں11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

جس میں اجتمائی محاسبہ تلفظ کی درستگی کے ساتھ ساتھ مدنی کاموں کی ترغیب دلائی گئی تذکرہ مرشد نیز شجرہ عالیہ اور پردے کے متعلق ترغیبی بیان ہوا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام ساؤتھ برمنگھم میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم وبیش 95 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کوشرعی اصولوں کے مطابق غسل و کفن دینے کا طریقہ سکھایا اور آخر میں اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دے کر غسل میت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام یوکے کے شہر ریڈنگ (Reading)میں بذریعہ اسکائپ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” مبلغات کی اصلاح“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کرنے اور مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام یوکے کے شہرسلاؤ(Slough)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 20 اور 21 اکتوبر 2020   سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقر یبا 24اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت ِاسلامی نے ’’آقا کریم کی امت سے محبت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔ اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو’’ربیع النور‘‘ کی آمد کی خوشی میں اپنے گھروں میں چراغاں کرنے، اجتماع میں شرکت کرنے، سنتوں پر عمل کرنے، درود پاک پڑھنے کا ذہن دیا نیز اجتماع کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 20 اکتوبر 2020  ء کو شب وروز بیرون ِممالک کی رکن اسلامی بہن نے بذریعہ واٹس ایپ سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگینڈا، کینیا اور تنزانیہ کی شب وروز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں کارکردگی فارم اور کارکردگی جدول کے حوالے سے نکات سمجھا تے ہوئے اسلامی بہنوں سے اہداف بھی لئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  21 اکتوبر 2020 ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اپنی امت سے محبت کے موضوع پر بیان کیا۔ اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو مدنی مذکراہ دیکھنے کا ذہن دیا اجتماع کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 21 اکتوبر 2020ء کو مدنی ریجن، ملک عرب شریف میں ملک نگران  اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیاجس میں ملک سطح کی شعبہ ذمہ دار اور زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملک نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں مدنی کاموں کو بڑھانے، زیادہ سے زیادہ محفل نعت کرنے، تقسیم رسائل کرنے اور مدنی ماحول سے وابستہ اسلامی بہنوں کوشارٹ کورسز کروانے کی نیت کی گئی۔