دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  مانچسٹر( Manchester )ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورگفتگو میں نکھار لانے کے بارے میں مدنی پھول دیئے نیز مدنی مذاکروں کی پابندی اور کارکردگی میں بہتری لانے کے حوالے سے اہداف بھی دیئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اورادِ عطاریہ کے  زیرِ اہتمام یوکے مانچسٹر ریجن کے علاقے بلیکبرن(Blackburn) میں اورادِ عطاریہ کا بستہ (اسٹال) لگ رہا ہے جہاں سے اسلامی بہنیں ہی اسلامی بہنوں کا روحانی علاج کرتی ہیں۔

ماہ دسمبر2020ء میں اسلامی بہنوں کو کم و بیش 59تعویذاتِ عطاریہ دئیے گئے اور اورادِ عطاریہ کی 19 تعداد اس کے علاوہ ہے۔

یہاں بستے ہر ہفتے لگ رہے ہیں اور COVID-19 میں بھی دکھیاری امت کی خیرخواہی کا سلسلہ جا ری ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام ماہ دسمبر2020ءمیں یوکے ایسٹ لندن (East London)میں 8دن پر مشتمل کورس ”اپنی نماز درست کیجئے“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 80اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں اسلامی بہنوں کو نماز کے فرائض، واجبات، سنتیں اور مستحبات کے ساتھ اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے اپنے اچھے تاثرات کا اظہار کیا اور مزید کورسز کرنے کی نیتیں بھی کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے  اولڈہم(Oldham) ڈویژن میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”علمِ دین کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے لندن کے علاقے والتھم سٹو( Walthamstow )میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نےغسل و کفن کا طریقہ ، مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے کے بارے میں بیان کرتے ہوئے تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کرنے کے ترغیب دلاتے ہوئےذہن دیا کہ وہ اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت شرعی اصولوں کے مطابق میت کو غسل دے سکیں۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”شانِ رفاعی“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے مانچسٹر ریجن سے 2ہزار662 ، لندن ریجن سے 2ہزار94، بریڈ فورڈ ریجن سے 5ہزار559، برمنگھم ریجن سے 5ہزار831، آئرلینڈ سے 67 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 336 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

مجموعی طور پر تقریبًا16ہزار549اسلامی بہنوں نے رسالہ ” شانِ رفاعی“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسکاٹ لینڈ ریجن کے علاقے ایڈنبرا (Edinburgh)میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات کوونٹری، ساؤتھ برمنگھم، نارتھ،ایسٹ برمنگھم، اسٹوک، ووسٹر، ویلز( Coventry, North Birmingham, South Birmingham, East Birmingham, Stoke, Worcester, Wales) میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں 270 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”خوفِ خدا“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کوگناہوں سے توبہ کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام ماہِ دسمبر2020ء میں یوکےبرمنگھم ریجن کے علاقوں نارتھ، ساؤتھ، ایسٹ، سینٹرل برمنگھم اور کوونٹری( North, South, East, Central Birmingham and Coventry) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں 46اسلامی بہنوں نے بذریعہ کال مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دی اوردعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے نیز سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے  یوکے مانچسٹر ریجن کے مختلف علاقوں مانچسٹر، بولٹن ، روچڈیل ، بری ، اولڈہم ، ایشٹن، وارنگٹن، پریسٹن، برنلے، بلیک برن، ایکنگٹن (Manchester, Bolton, Rochdale, Bury, Oldham, Ashton, Warrington, Preston, Burnley, Blackburn, Accrington )میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 777 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”خوفِ خدا“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے لنکشائر کابینہ کی مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مانچسٹر(Manchester)ریجن کی مدرسۃالمدینہ بالغات ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورشعبے کے نئے مدنی پھولوں پر گفتگو کی نیز ذمہ داراسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات کے درجے کا فالواپ کرنے کا ذہن دیا۔

 


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام  31 دسمبر 2020ء سے آئرلینڈ (Ireland) میں41 دن پر مشتمل معلمہ مدنی قاعدہ کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں 9 اسلامی بہنیں پڑھ رہی ہے ۔

قراٰنِ پاک کی تعلیم عام کرنے ،خصوصاً تجوید کے مطابق پڑھانے اور ساتھ میں اسلامی بہنوں کو فرض علوم سِکھانے کے حوالے سے اس شعبے میں مزید کوششیں جاری ہیں۔