15 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن
ریجن کے علاقے سلاؤ (Slough)میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 30اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے ”نزع“ کے موضوع پر
بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت دینے،کفن پہنانے اور
مستعمل پانی کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز میت کے عیبوں کو چھپانے اور اچھائیاں
بیان کرنے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کتاب ”تجہیز وتکفین کا طریقہ“ کے مطالعے کا ذہن
دیا۔