ماں باپ پر اولاد کے حقوق کے بارے میں سیدی اعلیٰحضرت
عَلَیْہِ رَحْمَۃُ
الرَّحْمٰن کا ایک
جامع رسالہ
مَشْعَلَۃُ
الْإِرْشَادِ فِيْ حُقُوْقِ الْأوْلَادِ
کی تسہیل وتخریج بنام
اولاد کے حقوق
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭ آیات و احادیث اور دیگر عبارات کے حوالہ جات کی مقدور بھر تخریج کی گئی ہے
۔٭ جگہ جگہ عربی الفاظ اور مشکل کلمات کی
تسہیل کردی گئی ہے تاکہ’’رسالہ‘‘ میں بیان
کئے گئے مسائل بآسانی سمجھے جاسکیں ۔٭اسی طرح بقدرِ ضرورت حاشیہ میں شرعی مسائل بیان کر دئیے گئے ہیں ۔٭اسلامی بھائیوں کی سہولت کے پیشِ نظر اصطلاحات فقہیّہ کی تعریفات
عربی کتابوں سے عربی متن مع ترجمہ، آسان
انداز میں بیان کرنے کی بھی سعی کی گئی
ہے ۔٭نئی گفتگو نئی سطرمیں درج کی گئی ہے تاکہ پڑھنے والوں کو بآسانی مسائل سمجھ آسکیں۔ ٭آیاتِ قرآنیہ
کو منقش بریکٹ { }، متنِ احادیث کو ڈبل بریکٹ (( ))، کتابوں کے نام اور دیگر اہم عبارات کو انورٹِڈ کاماز ’’ ‘‘ سے واضح کیا گیاہے ۔٭ آخر میں مآخذ و مراجع کی فہرست، مصنفین ومؤلفین کے
نام، ان کی سنِ وفات اور مطابع کے ساتھ ذکر کر دی گئی ہے ۔
34صفحات پر
مشتمل یہ رسالہ2008سے لیکر اب تک اردو زبان کے4 مختلف ایڈیشنزمیں90ہزارسے زائد
شائع ہوچکاہے
جبکہ اس
رسالے کا دیگر تین زبانوں میں بھی ترجمہ کیا گیا ہے۔
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے10روپے
ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔