مختلف اوقات میں پڑھے جانے والے
وظائف اور دعاؤں پر مشتمل سیدی اعلیٰحضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ
الرَّحْمٰن کا رسالہ
الوَظیْفَۃُ
الکَریْمہ
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
قرآن و حدیث میں ذِکرُ اللہ کی بہت تاکید فرمائی گئی ہے اور اس کے فضائل بے
شمار ہیں ، انسان کو چاہیے کہ وہ اپنے دل اور زبان کو ذکرِ الٰہی میں مشغول رکھے
اور کسی سختی و پریشانی میں بھی اس سے غافل نہ ہو۔ہمارے بزرگان دین رَحِمَہُمُ اللہُ
الْمُبِیْن نے
اپنی زندگیاں اللہ عَزَّ
وَجَلَّ کے ذکر میں گزاریں اور اپنے متعلقین کوبھی فرائض
و واجبات کی پابندی کے ساتھ ساتھ ہر وقت اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ذکر میں مشغول رہنے کی تاکید و تلقین فرماتے
رہے ، بلکہ امت کی خیر خواہی کے مقدس جذبے کے تحت انہوں نے قرآن و حدیث اور دیگر
روایات کی روشنی میں مختلف اذکار کو جمع کردیا اور صبح وشام اور دن رات میں ان کو
مخصوص تعداد میں پڑھنے کی ترغیب دلائی تاکہ ان پر عمل کرنے والوں کے دلوں کی جلا
ہو اور انہیں دنیا و آخرت کی بھلائیاں نصیب ہوں ۔
اعلیٰ حضرت ، مجدد دین وملت مولانا
شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ المَنّان نے بھی اَوراد و وَظائف کا ایک مجموعہ مرتب فرمایا
جو ’’الوظیفۃ الکریمۃ
‘‘ کے نام سے مشہور ہے جس میں آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ نے صبح و شام اور پانچوں
نمازوں کے بعد کے وِرد و وظائف اور ان کے فضائل تحریر فرمائے ہیں اور ساتھ ہی ذکرِ
خفی کے پانچ مخصوص طریقے بھی ذکر کردیئے ہیں نیز آخر میں تصورِ شیخ کا طریقہ بھی
ارشاد فرما دیا ہے ، اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں ان اوراد سے مستفید ہونے کی توفیق رفیق
مرحمت فرمائے اور فیضانِ اولیاء سے ہمیں مالا مال فرمائے ۔آمین
دعوتِ اسلامی کی مجلس ’’ المدینۃ العلمیۃ ‘‘ کے مدنی علماء دامت فیوضہم نے اس مجموعہ کو بھی جدید انداز میں پیش کرنے کی سعی کی اور
اس غرض سے تمام اوراد کی حتی المقدور اصل مصادر سے تطبیق کی اور حواشی کی صورت میں
ان کے حوالہ جات اور ساتھ ہی ان دعاؤں کا ترجمہ بھی تحریر کر دیا ہے ۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ علماء کرام دامت فیوضہم کی اس محنت پرانہیں بہترین جزاعطا
فرمائے۔ آمین
46صفحات پر
مشتمل یہ رسالہ2010سے لیکر اب تک8ایڈیشنزمیں98ہزارسے زائد شائع ہوچکاہے۔
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے22روپے
ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔