حضرت  سیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رضی اللہ عنہا کی سیرتِ طیّبہ پر مشتمل 142 قراٰنی آیات

اور 592 احادیثِ مبارَکہ کی مدد سے تیار کی گئی ا ایک مستند اور جامع ترین کتاب

فیضانِ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

٭ اس کتاب میں سیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رضی اللہ عنہا کے مقام ومرتبے، علمی شان وشوکت، شانِ فقاہت، محدِّثانہ و مفسِّرانہ بصیرت، عشق رسول، اُمورِ خانہ داری، اُمُّ المؤمنین اور حضورکا تعلُّق، وصالِ پُرملال، منقول تفسیرومروی احادیث، خصوصِیَّات، اَفضلیت، حیات وسیرت اور دیگر کئی موضوعات پر مشتمل 23 بیانات یکجا کر دئیے گئے ہیں۔آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا کے فضائل پر مشتمل اَحادیثِ مقدَّسہ بیان کی گئی ہیں اگرچہ ان میں ضمناً کسی اور کی فضیلت بھی مذکور ہو، نیز صحابہ وسلف صالحین سے منقول آپ رَضِیَ اللّٰہ عَنْہَا کے فضائل بھی درج کئے گئے ہیں۔٭اَحادیث واَقوال اور دیگر مواد کی کم وبیش1283 تخارج، 142 قراٰنی آیات، 592 احادیثِ مبارَکہ، 161فرامینِ عائشہ، سیِّدَتُنا عائشہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا کے متعلِّق 114فرامین، 29حیرت انگیز حکایات، 26مدَنی بہاروں اورسینکڑوں مدَنی پھولوں کے ساتھ اس کتاب کو مزیَّن کیا گیا ہے۔٭مختلف مقامات پر اَحادیث وغیرہ میں مخصوص عربی جملے مع مفہوم ذِکر دئیے گئے ہیں۔٭ اس کتاب کو مرتَّب کرنے کے لئے عربی، اُردو اور فارسی کی کم وبیش215کتب سے اِستفادہ کیا گیا ہےجن میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادریدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَۃ کے کم وبیش 24 اور اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ (اسلامک ریسرچ سینٹر)کے 41کتب ورسائل شامل ہیں۔٭حیاتِ مبارَکہ کے مختلف پہلوؤں میں حتَّی المقدور اَحادیث کو ترجیح دی گئی ہے بصورتِ دیگر تفسیر، تاریخ، سیرت وغیرہ کتب کو پیشِ نظر رکھا گیا ہے۔٭آیاتِ مبارَکہ قراٰنی رسم الخط میں لکھی گئی ہیں نیز آیات کے حوالوں کے اِہتمام کے ساتھ ساتھ ’’ترجمۂ کنزالایمان ‘‘ کا التزام کیا گیا ہے۔٭اَحادیثِ مبارَکہ کی تخریج اصل مأخذسے کرنے کا التزام کیا گیا ہے اورباقی حوالہ جات میں جوکتب دستیاب ہوسکیں ان سے تخریج کی گئی ہے۔٭ حتَّی الامکان آسان اور عام فہم الفاظ استعمال کئے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنیں مستفید ہو سکیں۔ ٭اگرکہیں مشکل اور غیر معروف الفاظ ضروری تھے توان پر اِعراب لگاکرہلالین میں معانی ومطالب لکھ دئیے ہیں۔ ٭علاماتِ ترقیم (رُموزِ اَوقاف)کابھی خیا ل رکھا گیا ہے اور بطورِ وضاحت مفیدوضروری حواشی بھی تحریرکئے گئے ہیں۔٭ ترغیب وتحریص کے لئے کئی مقامات پر احادیث ، واقعات، اور اَقوال سے حاصل شدہ درس کو مدَنی پھولوں کی صورت میں بیان کیا گیا ہے۔٭اس کتاب کو دارالافتا اہلسنّت کے مدَنی اسلامی بھائی محمد کفیل رضا العطاری المدنی سَلَّمَہُ الْغَنِی نے عقائد، کفریہ عبارات، اخلاقیات، فقہی مسائل اور عربی عبارات وغیرہ کے حوالے سے مقدور بھر مُلاحَظہ کر لیا ہے۔٭کتاب کی تین فہرستیں بنائی گئی ہیں:(۱)…ضمنی (۲)…تفصیلی (۳)…حکایات۔ ضمنی فہرست آغازِ کتاب میں اورتفصیلی و حکایات آخرمیں دی گئی ہے۔

601صفحات پر مشتمل یہ کتاب 2013ء سے لیکر3 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً33ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکی ہے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now