23 جمادی الاخر, 1446 ہجری
ویسٹ
اور ایسٹ برمنگھم کابینہ کے مختلف مقامات پر بالمشافہ اور آن لائن ہفتہ وار اجتماعات
Thu, 13 Jan , 2022
2 years ago
گزشتہ
ہفتے دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یو کے برمنگھم ریجن کی ویسٹ اور ایسٹ برمنگھم کابینہ کے مختلف مقامات
پر بالمشافہ اور آن لائن ہفتہ وار اجتماعات
ہوئے جن میں کم وبیش 538 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے ’’تبرکات
کی برکتیں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کا ذہن
دیتے ہوئے عاملات نیک اعمال بننے کی
برکتیں بتائیں ۔
٭دوسری
طرف نارتھ برمنگھم میں اسلامی بہنوں کےشعبہ شارٹ کورسز کے ذریعے کورس بنام ’’
آئیے نماز درست کیجیے‘‘ کا انعقاد ہوا
جس میں کم وبیش 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور کورس کو بہت پسند کرتے ہوئے دینی کاموں کو کرنے سے متعلق اچھی اچھی نیتیں
بھی پیش کیں ۔