8 جمادی الاولٰی, 1447 ہجری   
                
                
									
																				جامع مسجد انوارِ مدینہ تحصیل روڈ فتح جنگ  میں عمرہ تربیتی نشست کا اہتمام
										
									
								
                                								
									
									
																											Sun, 23 Feb , 2020
									
                                
																
								5 years ago
								
								
								
							21 فروری2020ء  بروز جمعۃالمبارک دعوتِ اسلامی کی مجلس حج و
عمرہ کے زیرِ انتظام جامع مسجد انوارِ مدینہ تحصیل روڈ فتح جنگ (مستقل حج و عمرہ تربیت گاہ) میں معتمرین کے لئےعمرہ تربیتی نشست کا اہتمام
ہوا جس میں عمرے کا طریقہ، احرام باندھنے کا عملی طریقہ، طواف،استلام اور رمل کا
عملی طریقہ سکھایا گیا نیزحرمین شریفین کی حاضری کے آداب بیان کئے گئے اور تلبیہ یاد
کروانے کا سلسلہ ہوا نیز ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کی حج و عمرہ  ایپلی کیشن بھی ڈاؤن لوڈ کرکےدی۔ حاضرین کو امیر
اہل سنّت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی کتاب”رفیق المعتمرین“ تحفہً پیش کیا گیا۔(رپورٹ:مبشر حسن عطاری، مجلس حج و عمرہ)
 Join Whatsapp Group
            Join Whatsapp Group
         Dawateislami
            Dawateislami
         
						 
	    			 
								     
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	