اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ عاشقانِ رسول کی مدنی
تحریک دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت اور سنتوں کی
خدمت کے مقدس جذبے کے تحت علم دین کو دنیا بھر میں عام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان
امور کو بحسن وخوبی سرانجام دینے کے لئے متعدد مجالس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
ان ہی مجالس میں سے ایک ’’مجلس اسپیشل افراد (گونگے، بہرے، نابینا)“ بھی ہے۔ دعوتِ
اسلامی کے مدنی ماحول میں گونگے، بہرے اور نابینااسلامی بھائیوں کو اسپیشل اسلامی
بھائی کہا جاتا ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسول ﷺ کے فضل وکرم اور شیخ طریقت امیر
اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی نگاہِ فیضِ اثر سے یہ مجلس ان اسپیشل اسلامی
بھائیوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور انہیں معاشرے کا باکردار فرد بنانے میں
مصروف عمل ہے۔
اسی سلسلے میں6،7،اور 8دسمبر 2019ء کو دعوتِ اسلامی
کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلس اسپیشل افراد کے تحت سنّتوں بھرا اجتماع ہونے جارہاہے جس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے اسپیشل
اسلامی بھائی شرکت کریں گے۔اگر آپ کے قرب و جوار میں بھی اسپیشل افراد بستے ہیں تو
انہیں بھی اس اجتماعِ پاک میں شرکت کی دعوت دیں۔