19 ستمبر 2022ء بروز پیر پاکستان کے شہر فیصل آباد میں واقع   دعوت ِاسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہواجس میں نگران شعبہ، صوبائی ذمہ داران، صوبہ پنجاب کے ڈویژن ذمہ داران اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ماہِ میلاد شریف کی آمد کے حوالے سے اجتماعاتِ میلاد، جلوسِ میلاد، تاجروں میں آقا ﷺ کی آمد کے تعلق سے خوشیاں منانے، مارکیٹ کی سجاوٹ اور اس موقع پر تقسیمِ رسائل کو عام کرنے کے علاوہ دیگر اہداف دیئے جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

1)عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے ماہِ میلاد کے مدنی مذاکروں میں تاجر اسلامی بھائیوں کے وفد کی شرکت کروانا2)پنجاب پھر کے جامعۃالمدینہ و مدرسۃ المدینہ (بوائز، گرلز) کو خود کفیل کرنا3)شعبے کو خود کفیل کرنے کےساتھ ساتھ مزید عطیات جمع کرنا تاکہ دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات میں مزید بہتری لائی جاسکے۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)