میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 29 مارچ 2021  ء بروز پیر کوئٹہ زون، اوتھل میں واقع ارمابیل پریس کلب میں صحافی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی مولانا شاہد رضا عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے صحافیوں کو رمضان المبارک کے روزے رکھنے اور دوسروں کو رکھوانے اور زیادہ سے زیادہ نفلی عبادات کرنے کا ذہن دیا۔ اس اجتماع میں رکن مجلس لسبیلہ کابینہ جہانزیب عطاری بھی شریک ہوئے۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری ، کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)