14 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے زیر اہتمام پنڈی گھیب میں ایک ٹور آپریٹر کے گھر عمرہ ٹریننگ
سیشن کا انعقاد ہوا جس میں رکن مجلس حج و عمرہ تحصیل پنڈی گھیب
مولانا اسماعیل عطاری مدنی نے عمرے کے
احکام اور حاضری مدینہ کے آداب سکھائے نیز
زائرین کو امیر اہل سنّت دامت
برکاتہم العالیہ کی مایہ ناز تصنیف ’’ رفیق المعتمرین ‘‘تحفے میں
دی اور انہیں حج و عمرہ ایپ ڈاؤن لوڈ کروائی۔
(رپورٹ
:مجلس حج و عمرہ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)