22 جمادی الاخر, 1446 ہجری
اورسیز کی تما م ریجن کی پہلی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد
Sat, 8 Jan , 2022
2 years ago
دعوتِ
اسلامی کی جانب سے 4 جنوری 2022ء کو اورسیز
کی تما م ریجن کی پہلی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں عرب شریف،
افریقن عرب، ماریشس، یوکے، فار ایسٹ، یورپین یونین ،نارتھ امریکہ، سینٹرل
افریقہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کی دینی کام کرنے
کے حوالے سے تربیت کی۔ مزید سابقہ ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کارکردگی جدول تیار کرنے کے حوالے سے تربیت کی
نیز محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے اور شعبہ محفل نعت ، سیکھنے
سکھانے کے حلقے بڑھانے کے متعلق اہداف
بھی دیئے۔