دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 17 مارچ 2021ء بروز بدھ ملتان زون  میں واقع حاجی کیمپ کا وزٹ کا سلسلہ ہوا ۔ نگران شعبہ الحاج قاری محمد شوکت عطاری نے اس موقع پر مدنی حلقہ لگایا اور افسران سے ملاقات کی۔

دعوت اسلامی کے چند شعبہ جات کا تعارف پیش کیا ۔ خاص طور پر نیو اکاؤنٹنٹ آفیسر محترم سلمان خان صاحب سے تفصیلی ملاقات کی اور حاجی کیمپ میں شعبہ حج و عمرہ کی خدمات پر کلام کیا۔(رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری)