20 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے زیر انتظام 24فروری2020ء بروز پیر شریف فتح
جنگ میں ایک مقامی شاپ پر عمرہ تربیتی نشست ہوئی جس میں عمرے کا طریقہ، احرام
باندھنے کا عملی طریقہ، طواف،استلام اور رمل کا عملی طریقہ سکھایا گیا نیزحرمین شریفین
کی حاضری کے آداب بیان کئے گئے اور تلبیہ یاد کروانے کا سلسلہ ہوا جبکہ ذمہ دار
اسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کی حج و عمرہ ایپلی کیشن بھی ڈاؤن لوڈ کرکےدی۔ حاضرین
کو امیر اہل سنّت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب”رفیق المعتمرین“ تحفہً پیش کی
گئی۔(رپورٹ:مبشر حسن عطاری، مجلس
حج وعمرہ)