دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے تحت 19 جولائی2020ءبروز اتوار مدنی مرکز فیضان مدینہ پنڈی گھیب میں عمرہ معلمین تربیتی اجتماع ہوا جس میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران ،آئمہ کرام اور علمائے کرام نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن و نعت شریف سے ہوا، اس اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی مجلس حج و عمرہ اسلام آباد ریجن ذمہ دار نے شرکاء کو احرام،طواف اورسعی کےمسائل بتا تے ہوئے ان کا عملی طریقہ سکھایا۔(رپورٹ:مبشر حسن عطاری مجلس حج و عمرہ واہ کینٹ اٹک زون)