27
مارچ 2022ء بروز پیر پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں قائم دعوتِ
اسلامی کےمدنی مرکز فیضان مدینہ میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں
شعبہ رابطہ برائے تاجران (فیصل آباد) کے ذمہ داران اور تاجران سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
اس حلقے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی محمد عمران عطاری نے بذریعہ وڈیو لنک اسلامی بھائیوں کی تربیت
کرتے ہوئے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکائے حلقہ کو دینِ اسلامی کی تعلیمات
کو عام کرنے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے تحت
ہونے والی دینی خدمات کے بارے میں بتایا۔
اس کے علاوہ نگرانِ شوریٰ نے رمضانُ المبارک میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کے بارے میں عاشقانِ رسول کو ترغیب دلائی۔
بعدازاں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے بھی شرکا کی تربیت فرماتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔اس موقع پر مختلف ذمہ داران نے دینی کاموں کومزید بڑھانے کے حوالے سے اپنی اپنی رائے کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری
نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)