لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے اور اُن کی تربیت و رہنمائی کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان کےشہر بچیکی ضلع ننکانہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت تاجران نے شرکت کی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے علم دین حاصل کرنے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجو دعاشقانِ رسول کو علمِ دین حاصل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)