دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت پچھلے دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی سیالکوٹ میں سیال ایئر لائن کے چیئرمین فضل جیلانی سے ملاقات ہوئی۔

دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے عالمی سطح پر ہونے والی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی جس پر چیئرمین فضل جیلانی نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آخر میں رکنِ شوریٰ نے چیئرمین فضل جیلانی کوشعبہ مکتبۃ المدینہ دعوتِ اسلامی سے شائع ہونے والی کتابیں تحفے میں پیش کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے تاجران ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)