Madani Mashwarah of South Africa region responsible
Islamic sisters with all Kabinah responsible sisters
Under the Supervision of Dawat-e-Islami, a Madani
Mashwrah of region responsible Islamic sisters of South Africa was held on
Friday 25th September 2020 via Skype. All Kabina responsible sisters of
Pietermaritzburg attended this Madani Mashwrah.
Region Nigran Islamic sister of South Africa analysed
the Karkardagi (performance) of 2 months
and did their tarbiyyah too.
Hadaf (Targets) were
given to sisters to increase the ghar Dars and weekly Risala performances.
Points were given to Majlise Rabita responsible
sisters on having meetings with Personalities and give them a mind set to
attend weekly gatherings and join shorts courses.
All the responsible sisters were motivated to do
various madani works including watching weekly madani Muzakra and filling out
madani inamat booklets.
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام
ساؤتھ کوریا (South Korea)میں کفن دفن تربیتی
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے غسل کا طریقہ،کفن پہنانے
کا طریقہ اور اس کے دیگر مدنی پھول بیان کئے نیزمستعمل پانی اور اس کا اسراف کے
مدنی پھولوں پر روشنی ڈالی نیز اس شعبےکے تحت مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر شکاگو
کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں
بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام24 ستمبر2020ء
کو لندن ریجن کے شہر والتھم سٹو (Walthamstow)میں کفن دفن تربیتی
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”نزع“ کے موضوع
پر بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک
اسلامی بہنوں کو غسل وکفن کا طریقہ،
مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے کے بارے میں بیان کیا نیز اسلامی بہنوں کو میت کو
غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی
رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی
دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر
اہل ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ ”صفر میں نحوست نہیں“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی ۔
اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 2ہزار313
، لندن ریجن سے 1ہزار929، بریڈ فورڈ ریجن سے 5ہزار707، برمنگھم ریجن سے 4ہزار453،
آئرلینڈ سے 90 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 307
اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔
مجموعی
طور پر تقریبًا14ہزار799اسلامی بہنوں نے رسالہ ” صفر میں نحوست نہیں“ پڑھنے
یا سننے کی سعادت حاصل کی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہر مسی
ساگا(Mississauga) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں تقریبا 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے”اسلام مکمل ضابطۂ حیات“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رشتے داروں کے حقوق ادا کرنے نیز غریب رشتے
داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرنے کا ذہن دیا۔
امریکہ کے
مختلف شہروں میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے امریکہ کے
مختلف شہروں کونی آئی لینڈ ایونیو،فوسٹر ایونیو، برائٹن بیچ ایونیو، بینسن ہرسٹ ایوینیو،
نیو جرسی، سٹیٹن آئی لینڈ، ڈیلس(Coney
Island Avenue, Dallas, Foster Avenue,
Brighton Beach Avenue, Benson Hurst Avenue, New Jersey, Staten Island)میں بذریعہ اسکائپ
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریبا 174 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے”معاشرے کی رسومات“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو علم دین
حاصل کرنے کی اہمیت کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز بُری رسومات سے بچنے اور مدنی
انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں
کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی
امیر اہل ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ ” صفر میں نحوست نہیں “ پڑھنے ،سننے کی ترغیب دلائی ۔
اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن(امریکہ+کینیڈا)
کی تقریبًا 909اسلامی بہنوں نے
رسالہ” صفر میں نحوست نہیں “ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔
یوکے لنکاشائر کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام یوکے لنکاشائر( Lancashire) کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں 31 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورنیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی نیز مدنی تحریک
کارکردگی خود بھی جمع کروانے کا ذہن دیا۔
پچھلے ہفتے یوکے
میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں
نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت29 محرم
الحرام 1442ھ تا 4صفر المظفر الحرام 1442ھ
تک پچھلے ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی
بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
244اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
283اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
436اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
735 اسلامی بہنوں نے روزانہ 313 مرتبہ درودپاک پڑھے۔
553 اسلامی بہنوں نے روزانہ1200 مرتبہ
درودپاک پڑھے۔
463 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ایسٹ مڈلینڈز (East Midlands) کی کورسز
ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں برمنگھم ریجن کی شارٹ کورسز کابینہ ذمہ دار
اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور آن لائن کورسز بڑھانے
کی ترغیب دلائی نیز ذمہ داراسلامی بہنوں
کو ٹیسٹ کی تیاری کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام 25 ستمبر 2020ء کویوکے اسکاٹ لینڈ
گلاسگو کابینہ کے شہرگوون ہیل (Govanhill )میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 7 ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami