اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام 19 اکتوبر 2020ء سے  یوکے برمنگھم ریجن کے علاقے برٹن (Burton)میں ”کورس جنت اور دوزخ کیا ہیں؟“ شروع ہو رہا ہے جس کی مدت3 دن اور دورانیہ تقریبا 1 گھنٹہ ہے۔

اس کورس میں سیکھایا جائے گا کہ جنت اور دوزخ کیا ہیں اور کہاں ہیں ؟ جنت کی نعمتیں کیسی ہیں ؟ کیا جنت اور دوزخ پیدا ہو چکی ہے اور بہت کچھ۔۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام يوکے کے شہر اسٹاکٹن آن ٹیز(Stockton on Tees)کی ڈویژن نگران اسلامی بہن کا اپنی ڈویژن مشاورت کے ہمراہ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورنیک اعمال تحريک کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے نکات سمجھائے نیز ربیع النور میں تقسیم رسائل کرنے کا ذہن دیا ۔اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت کے فضائل بتائے گئے اور نیکی کی دعوت دینے کے نکات پر کلام کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں يوکے بریڈفورڈ  ویسٹ یارکشائر ( West Yorkshire) کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 9 ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی جدول بنانے اور وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا۔ ربیع النور کے نکات پر بات ہوئی۔ اسلامی بہنوں کو تقسیم رسائل کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 10  اکتوبر 2020ء کو یوکے ویلز( Wales) کابینہ کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 10 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور تقسیم رسائل کے پیکیجز اور اس کےلئے رقم جمع کروانے ، دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا ۔ مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام آئر لینڈ( Ireland )ریجن کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی نیزآئر لینڈ میں مبلغات کی تعداد میں اضافہ ہونے پر ان کی حوصلہ افزائی کی اور مزید مبلغات بڑھانے کے لئے ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام بریڈفورڈ ( Bradford) ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن و کابینہ ذمہ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ گلاسگو کابینہ کے شہر گوون ہل( Govanhill) میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 7 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ  کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یوکےاسکاٹ لینڈ(Scotland) ریجن نگران اسلامی بہن نے شخصیات اسلامی بہن سے بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، درسِ نظامی میں داخلہ لینے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام10 اکتوبر 2020ء کو یوکے اسکاٹ لینڈ( Scotland )ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور شخصیات پر انفرادی کوشش کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 6اور7اکتوبر 2020 ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں  تقر یبا38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے’’اعلی حضرت کے تصوف‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو عرسِ اعلیٰ حضرت کے موقع پر نذر و نیاز کرنے اور ان کی دینی خدمات جاننے کے لیے مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا۔ اجتماع کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی گئی۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ ہر ہفتے ایک رسالہ پڑھنے، سننے اور سنانے کی ترغیب دلاتے ہیں خوش نصیب اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی کارکردگی امیر اہل سنّت دامت برکاتہم العالیہ کی خدمت میں بھی پیش کی جاتی ہے

سینٹرل افریقہ ریجن میں اسلامی بہنوں کی بھرپور کوشش کی سے ین234 اسلامی بہنوں نےرسالہ ستر ہزار جادوگر سننے کی سعادت حاصل کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہند ممبئی ریجن ،  تھانے زون ، ممبرا کابینہ اور بھیونڈی کابینہ میں 7 اکتوبر 2020 ء کو ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں زون نگران اور زون شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن سمیت کل 64 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اعلیٰ حضرت اور تصوف پر بیان ہوا جس میں ان کی عبادات و اطوار پر کئی نئی باتیں شرکا کو معلوم ہوئیں۔اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور اعلیٰ حضرت کی تعلیمات پر عمل کی نیتیں کیں۔