دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  سویڈن (Sweden) کے شہر آؤستر تیلیہ (Östertälje) میں اجتماع میلاد منعقد کیا گیا جس میں کم و بیش 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ” صورتِ مصطفٰی ﷺمع صدقےکے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سےو ابستہ رہنے اور 15 نومبر2020ء میں ہونے والے ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اٹلی(Italy)کےشہر روم(Rome) میں ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریبًا 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اٹلی کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”میلاد مصطفی ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ون ڈے سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو ربیع الاول شریف میں محفل نعت کے انعقاد کے حوالے سے اصلاحی نکات پیش کئے نیز 15 نومبر2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام مدنی ریجن عرب شریف کے چند شہروں میں21 مقامات پر محافل نعت کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش328 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور محافلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں افریقن عرب ریجن کے ملک ترکی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے ” کمالاتِ مصطفیٰ ﷺ “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں ڈھاکہ بنگلہ دیش ساؤدرن افریقہ ریجن نگران کا بوٹسواناکی ملک نگران چٹاگانگ نارتھ کی 4کابینہ نگران راج شاہی اور فنی زون کی زون نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہواجس میں ٹیلی تھون مہم میں بھرپور حصہ ملانے کی ترغیب دلائی گئی اور مشاورت کو مکمل کرنے کا ہدف کرنے کا ذہن دیا گیا۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”عاشق میلاد بادشاہ “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کےجامعات المدینہ للبنات بریڈ فورڈ ریجن سے 150 اور ڈربی سے 10 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”عاشق میلاد بادشاہ“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر بریڈفورڈ ویسٹ یارکشائر کابینہ میں اصلاحِ اعمال  اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کابینہ، ڈویژن اور ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے زیر اہتمام مانچسٹر   ریجن کے علاقے بری (Bury) میں مکتوبات و اورادِ عطاریہ کا بستہ لگتا ہے جس میں آقا ﷺ کی دکھیاری امت کی غمخواری کے جذبے کے تحت اسلامی بہنوں کو فی سبیل اللہ تعویذات و اورادِ عطاریہ فراہم کئے جاتے ہیں۔

ماہِ ا کتوبر2020ء میں مقامی اسلامی بہنوں کو کم و بیش 72تعویذاتِ عطّاریہ فی سبیل اللہ دئیے گئے جبکہ روحانی طور پر علاج کے لئے 8 وظائف بھی بتائے گئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یکم نومبر2020ء کو اسکاٹ لینڈ ریجن کی گلاسگو اور ایڈنبرگ (Edinburgh and Glasgow)کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں25 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسکاٹ لینڈ کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور15 نومبر2020ء کو ہونے والے Telethon کے لئے شخصیات خواتین سے رابطے کرنے اور دعوتِ اسلامی کے لئےزیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام برمنگھم ریجن میں کابینہ مشاورت  اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 4 کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدرستہ المدینہ بالغات کی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اپنا جدول بنانے کا ذہن دیا نیز Telethon کے لئے زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کروانے کا ذہن دیا۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام یوکے کے شہر ایڈنبرا( Edinburgh )میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال  کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہرنیو کاسل ( New Castle ) میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے ”شجرہ شریف کی برکتوں“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا اور پابندی کے ساتھ اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے کا ذہن دیا۔