15 محرم الحرام 1444ھ بمطابق 13 اگست 2022ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کراچی کے عاشقان رسول فیضان مدینہ آکر جبکہ دیگر مقامات پر ہزاروں عاشقان رسول بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔

مدنی مذاکرے میں شیخ طریقت، امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوالات کے علم و حکمت سے بھر پور جوابات دیئے اور مسلمانوں کی دینی ومعاشرتی رہنمائی کے لئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

سوال: ہم دُرست نمازکس طرح پڑھ سکتے ہیں ؟

جواب: جس طرح ہرہنرسیکھنے سے آتاہے، اسی طرح نماز بھی سیکھنےکی کوشش کریں گے تو دُرست نمازبھی آجائے گی،دعوتِ اسلامی میں ”فیضانِ نمازکورس “کروایا جاتاہے، اس میں داخلہ لے لیں،نمازسیکھنے کے لیے مکتبۃ المدینہ کی ان کتب’’نمازکے احکا م اور فیضانِ نماز‘‘کا مُطالَعہ کیجئے ۔

سوال : تعزیّت کا اسلامی طریقہ کیا ہے؟

جواب: تعزیّت اظہارِغم ہوتاہے،مثلاً کسی کے ہاں فوتگی ہوجائے تواُن کے پاس جائیں ، سلام کریں،میّت کے لیے دُعائے مغفرت کریں،لواحقین وسوگواران کو صبرکی تلقین کریں۔

سوال: کیااپنے وطن سے محبّت کرنی چاہئے؟

جواب: وطن سے محبّت تو فطری بات ہے،اپناوطن جس میں بندہ پیداہوتاہے، بڑاہوتاہے، اس سےفطری طورپر محبّت ہوتی ہے ،اپنا وطن اپنا ہوتاہے ، اپنے وطن کی تعمیرکی جاتی ہے ،سجایا جاتاہے ،جو وطن کی توڑپھوڑ کرتاہے ،وہ حماقت کرتاہے ،اگرہم سب وطن کی تعمیرمیں لگ جائیں تو سب سکھی ہوجائیں ۔

سوال : دعوتِ اسلامی کیسی تحریک ہے؟

جواب : دعوت ِاسلامی مسجدبناؤ اورمسجدبھروتحریک ہے ۔

سوال: پاکستان کیساملک ہے؟

جواب: پاکستان میں جس آزادی سے دِین کا کام ہورہا ہے اتنا کسی بھی ملک میں آزادی سے نہیں ہوتا،اللہ کرے ایساہی رہے اس کا بچہ بچہ نمازی بن جائے ۔

سوال: جب خوشی حاصل ہوتو کیا کرنا چاہئے؟

جواب: اللہ پاک کا شکراداکرناچاہئے ،صدقہ وخیرات کیا جائے ،بندہ اپنا محاسبہ کرے ،نیکیاں کرنے اورگُناہوں سے بچنے کی نیّت کرے ۔

سوال: بچے کیسےجشن ِآزادی منائیں؟

جواب: بچے بھی جشنِ آزادی منانے کے حقدارہیں ،موسیقی ،باجےوغیرہ سے بچیں ۔

سوال: آپ کون سے شہر میں پیداہوئے ہیں ؟

جواب: میں اصلاً نسلاًپاکستانی ہوں،کراچی(سندھ) میں پیداہواہوں مگر مدینہ شریف میں مرنے کی میری خواہش ہے ۔

سوال : آپ کی فیلڈ(Field) کیا ہے؟

جواب: نیکیاں بڑھاؤ،گناہ مٹاؤ،یہ ہماری فیلڈاور ہمارادھندایعنی کاروبارہے۔

سوال: مسواک کس طرح اپنے ساتھ رکھیں،جبکہ ہمارے لباس میں اسے رکھنے کے لیے جیب نہیں ہوتی؟

جواب:اپنے لباس میں مسواک کی جگہ بنا لیں ،آگے نہیں رکھ سکتے تو کہیں بھی مناسب جگہ پر لبا س میں جگہ بنا لیں ،یہ دل میں رکھنے والی چیز ہے ،طے کرلیں کہ مسواک کو اپنانا ہے ،اس سُنّت کو قبرمیں جانے تک نِبھانا ہے اوراس کے لیے اپنے پورے لباس میں کہیں نہ کہیں جگہ بنانی ہے ،اِنْ شَآءَاللہُ الْکریم تاکہ یہ ہمارے ساتھ رہے ،جہاں بھی وضوکریں تومِسواک استعمال کرسکیں ۔

سوال : کیا اسلامی بہنیں مسواک کرسکتی ہیں ؟

جواب : جی ہاں ! اُن کے لیے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہاکی سُنّت ہے۔

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” امیرِ اہلِ سنّت کے سفرِ مدینہ کے واقعات “ پڑھنے یاسُننے والوں کوجانشینِ امیرِاہلِ ِسُنّت مدظلہ العالی نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یارَبَّ المصطفےٰ! جوکوئی 21صفحات کا رسالہ ” امیرِ اہلِ سنّت کے سفرِ مدینہ کے واقعات“ پڑھ یا سُن لے ،اُسےعاشقِ مدینہ امیر ِاہلِ سنّت کے صدقے مدینے کا حقیقی دیوانہ بنااوراُس سے ہمیشہ ہمیشہ کےلئے راضی ہوجا ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔


دینِ اسلام کا بنیادی مقصد نیکی کی دعوت دینا اور برائی سے منع کرنا ہے، اسی مقصد پرہمارے نبی پاک ﷺ، تمام صحابہ کرام رضی اللہُ عنہم اور اولیائے کرام رحمۃُ اللہِ علیہم نے اپنی زندگی گزاردی۔

اسی مقصد پر عمل کرنے کے لئے آج رات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا جس میں شیخ طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ علم و حکمت بھر پور مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے آج رات ہونے والے مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی درخوست ہے۔ 


عاشقان رسول کو دین و شریعت کی تعلیمات سے آگاہ کرنے، تنظیمی معلومات فراہم کرنے، اخلاق بہتر بنانے اور دنیا میں زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھانے کے لئے آج رات مؤرخہ 25جون 2022ء کو عالمی مدنی فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا ۔

اس مدنی مذاکرے میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ دینی و معاشرتی اعتبار سے شرکا کی تربیت کریں گے نیز عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے اندازمیں جوابات بھی ارشاد فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اس مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


11 جون 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کراچی کے عاشقان رسول براہ راست جبکہ دیگر مقامات پر ہزاروں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

بانیٔ دعوت اسلامی علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے شرعی و معاشرتی اعتبار سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی جبکہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

سوال:کیا جھوٹی خبروں کے پھیلنے کا سلسلہ سوشل میڈیا کی وجہ سے ہے یا اس سے پہلے بھی تھا؟

جواب:پہلے بھی تھا ،حدیثوں میں اس کی مذمت آئی ہے، شیطان بھی لوگوں میں جھوٹی خبریں پھیلاتا ہے۔فرمانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم:کسی شخص کے جھوٹا ہونے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ ہر سُنی سنائی بات (بغیرتحقیق )کے آگے بیان کردے ۔ (صحیح مسلم ،رقم الحدیث :7)

سوال: کیا قربانی صرف مردپرواجب ہے؟

جواب: نہیں ،اگر مرد و عورت دونوں میں قربانی کی شرائط پائی جائیں تودونوں پر قربانی واجب ہے۔

سوال: ذَبح اورذِبح میں کیافرق ہے؟

جواب: ذَبح سے مراد جانورکو ذَبح کرنا اور جس جانورکو ذَبح کیا جائے اُسے ذِبح کہتے ہیں ۔

سوال: کس وقت کا خواب سچاہوتاہے؟

جواب: عام طورپر سحری کے وقت (یعنی طلوع ِفجرسے پہلے) جو خواب دیکھا جائے وہ سچاہوتاہے۔

سوال: دوستی کس سے کی جائے؟

جواب: اسلامی طورپر دوست وہ ہے جسے دیکھ کر خدایادآئے، وہ اللہ پاک سے ملانےوالاہو ،غفلت ہوتو وہ سمجھائے،صحیح العقیدہ سُنّی ہو،اللہ پاک کی اطاعت و فرمانبرداری کرنے والاہو،متقی وپرہیزگارہو،سچاعاشقِ رسول ہو،سنّتوں پر عمل کرنے والاہو،صحابہ واہلِ بیت سے عقیدت رکھنے والاہو،جو بدعقیدہ سے دوستی کرتاہے اُس سے معرفت کا نورچھن جاتاہے ،بدعقیدہ کی دوستی آگ میں ہاتھ ڈالنے سے زیادہ نقصان دہ ہے۔

سوال: بچوں کے دلوں میں خوفِ خدا،محبتِ رسول اورعشقِ رسول کیسے پیداکریں؟

جواب: گھرکا ماحول بہترہوگاتوبچہ اثرلےگا، مدنی چینل چلے گا تونعتیں پڑھی جائیں گی جس کی برکت سے عشقِ رسول میں اضافہ ہوگا، عشقِ رسول بڑھانے کے لیے خوش الحان نعت خوان سے نعتیں سنی جائیں جیسے دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول میں سال میں ایک انوکھی اورپُرسوز محفلِ مدینہ ہوتی ہے ،جس کے مناظرہم نے دیکھے، اللہ کرے کہ ہمارا بچہ بچہ عاشقِ رسول بن جائے ۔

سوال: ایسے کون سے اعمال ہیں جن کوکرنے سے بندہ سب سے زیادہ نبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت کرنے والا بن سکتاہے؟

جواب: دُرودوسلام کی کثرت کی جائے،حضور نبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت پر لکھی گئی کتب کامطالعہ کیا جائے، عاشقانِ رسول کی صحبت اختیار کی جائے،اِنْ شَاۤءَ اللہُ الْکریم اس طرح پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت بڑھاتے رہنے کا ذہن بنتا جائے گا۔

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” امیراہل سنت سے وضوکے بارے میں سوال جواب “ پڑھنے یاسُننے والوں کوجانشین ِ امیرِاہلِ ِسُنّت دامت براکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی؟

جواب: یااللہ پاک ! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ”امیراہل سنت سے وضوکے بارے میں سوال جواب“ پڑھ یا سن لے اُسےظاہری پاکیزگی کے ساتھ باطنی پاکی نصیب فرما اور اُسے بے حساب بخش دے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔


عاشقان رسول کے قلوب کو علم دین سے منور کرنے کے لئے ہر ہفتے کی طرح آج رات بھی عالمی مدنی فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا ۔

اس مدنی مذاکرے میں بانی دعوت اسلامی شیخ طریقت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ دینی و معاشرتی اعتبار سے شرکا کی تربیت کریں گے نیز عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے اندازمیں جوابات بھی ارشاد فرمائیں گے۔

اس مدنی مذاکرے میں پاکستان بھر کے سنی جامعات سے کم و بیش 1500 طلبائے کرام بھی شرکت کریں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اس مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی جانب سے تمام مساجد کے امام صاحبان اور خطباء کے لئے آج 18 مئی 2022ء کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرہ منعقد ہوگا جس میں شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ خصوصی شرکت فرماتے ہوئے عاشقانِ رسول کے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے ۔

مذکورہ مدنی مذاکرے میں صرف دعوتِ اسلامی کے ٹرسٹ میں شامل مساجد نہیں بلکہ تمام مساجدِ اہل سنت کے امام صاحبان اور خطباء کو دعوت دی گئی ہے۔

تمام ائمہ و خطبا سے گزارش ہے کہ اس مدنی مذاکرے میں خصوصی شرکت فرمائیں۔

مدنی مذاکرے میں جانشینِ امیرِ اہلِ سنت حضرت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور استاذالحدیث مفتی حسان عطاری مدنی حفظہ اللہ سمیت بڑی تعداد میں ذمہ داران شرکت فرمائیں گے۔

نوٹ: یہ مدنی مذاکرہ مدنی چینل پر بھی براہِ راست نشر کیا جائے گا۔


رمضان المبارک کی سعاتوں کو عبادتوں میں گزارنے کے لئے  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں17 اپریل 2022ء کو مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں معتکفین اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےعاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔

بعد نماز عصر ہونے والے مدنی مذاکرے کے مدنی پھول

سوال: اللہ پاک اوراُس کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت میں رونا کیسا ؟

جواب : اللہ پاک کے خوف ،اُس کی محبت اورنبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے عشق میں رونا بہت سعادت کی بات ہے ۔

سوال: گناہوں سے کیسے بچیں؟

جواب:اپنے دل میں اللہ پاک کا خوف پیداکریں ، اللہ پاک سے گناہوں سے بچنے کی دعاکریں ،گناہوں سے بچنے کی بھرپور کوشش بھی کریں۔

سوال: اسمِ اعظم سے کیامرادہے؟

جواب: اسمِ اعظم،اللہ پاک کاو ہ نام جس کاوِردکرنے سے دعاقبول ہوتی ہے ،اسمِ اعظم سے مراد اللہ پاک کا کون سانام ہے ،اس میں کئی اقوال ہیں مثلاً لفظاللہ ، یَاحَیُّ یَا قَیُّومُ،یَا ذَالْجَلاَلِ وَالْاِکْرَام ،ان تینوں کو اسمِ اعظم کہا گیا ہے ۔

سوال : اسلام میں کتنے غوث ِاعظم ہیں اورسب سے پہلے غوث ِاعظم کون ہیں؟

جواب: نواسۂ رسول،جنّتی جوانوں کے سردار حضرت امام حسن مجتبیٰ رضی اللہ عنہ،صحابیِ رسول ، قطب الاکبراوراسلام کے پہلے غوثِ اعظم ہیں،دوسرے غوثِ اعظم پیرومرشد حضرت شیخ سیدعبدالقادرجیلانی حسنی رحمۃ اللہ علیہ اورتیسرے غوثِ اعظم امام مہدی رضی اللہ عنہ ہوں گے۔

بعد نماز تراویح ہونے والے مدنی مذاکرے کے مدنی پھول

سوال: کیا علماء کی تعظیم کرنا ضروری ہے ؟

جواب :جی ہاں !علم دین کی وجہ سے علماءکی تعظیم کرنا فرض ہے ،علمِ دین کی وجہ سے علماء عوام سے ممتازہوتے ہیں ،علماء کی وجہ سے قرآن وحدیث کی باتیں عوام تک پہنچتی ہیں ،اگرعلماءکو معاشرے سے کم (Minus)کردیا جائےپھرتَو کچھ بھی نہیں بچے گا،نہ صرف دنیا بلکہ جنت میں بھی عوام کو عالم کی ضرورت پڑے گی،جب اللہ پاک جنّتیوں سے فرمائے گا کہ مانگوتو یہ علماء کے پاس جاکرپوچھیں گےکہ ہم اللہ پاک سے کیا مانگیں؟ تو علماء ان کی رہنمائی کریں گے۔

سوال: علمِ دین حاصل کرنے کا کیا فائدہ ہے ؟

جواب:علمِ دین انمول خزانہ ہے اس کی کوئی قیمت نہیں ،علماء دنیامیں بھی پُر سکون ہوتے ہیں ،غیرعالم کو مال کی طلب ہوتی ہے ، اسی وجہ سےوہ بے سکون ہوتا ہے ۔

سوال: صحت اورسکون غریبوں میں زیادہ ہے یا امیروں میں؟

جواب: صحت اورسکون عام طورپر غریبوں میں زیادہ ملے گا،بعض امیرلوگ ہاتھ پیرنہ چلانے(یعنی خود کام کاج نہ کرنے) کی وجہ سے جسمانی بیماریوں میں مبتلاہوجاتے ہیں اورغریب محنت مزدوری کرکے بیماریوں سے بچے رہتے ہیں ،کیونکہ ان کے بدن کی مکمل ورزش ہوتی رہتی ہے۔

سوال : ایک گھر میں کتنے بچے عالم ہونے چاہئیں ؟

جواب: سب بچوں کو عالم بنائیں ،اگرسب کو عالم نہ بناسکیں تو کم ازکم ایک ذہین بچے کو عالمِ دین ضرور بنائیں،عید کے بعد شوال المکرم میں دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ میں داخلے کھلیں گے ،اس میں بچوں کو درسِ نظامی (عالم کورس کرنے کے لیے)داخل کروائیں ۔

سوال: حضورنبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو کون سی سبزی اورکون ساپھل پسندتھا ؟

جواب: کدّوشریف پسندتھا ،ایک درزی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو کھانے کی دعوت پیش کی ،حضرت انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ساتھ میں بھی گیا، میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم چُن چُن کر کدّو تناول فرما رہے تھے، لہٰذا اس دن سے میں بھی کدّوشوق سے کھانے لگا۔ (بخاری،ج3،ص536، حدیث:5433مفہوماً) ،ایک مرتبہ کسی نے عرض کی: کیا آپ کدو شریف بہت پسند فرماتے ہیں۔رسولِ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’ہاں ،یہ میرے بھائی حضرت یونس علیہ السلام کا درخت ہے۔ ( بیضاوی، الصافات، تحت الآیۃ: ۱۴۶، ۵ / ۲۷)

حضورنبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو کھجور،انگوراورخربوزہ پسندتھے ،(1) سردارِ عرب و عجم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کھجور شوق سے تناول فرماتے تھے ،خاص طور پر عجوہ  کھجور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو بہت پسند تھی۔(2)نبیِّ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے انگور(Grapes) کھانا بھی ثابت ہے چنانچِہ  حضرتِ ابنِ عبّاس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زیارت کے لئے گیا تو دیکھا کہ آپ انگور تناول فرمارہے تھے۔ (معجم کبیر، ج12،ص115،حدیث:12727) (3)حضرت سیّدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: صاحبِ معراج صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم خربوزےکو تَر کھجوروں کے ساتھ تناول فرماتے اور ارشاد فرماتےکہ خربوزے کی ٹھنڈک کھجور کی گرمی کو ختم کردے گی۔ (سبل الہدٰی و الرشاد،ج7،ص209)

سوال: بُرے خاتمے کے اسباب میں سب سے بڑاسبب کیا ہے ؟

جواب: بُرے خاتمے کا سب سے بڑاسبب دوسروں پر ظلم کرنا ہے۔

سوال: خالی پیٹ ہوتو تلی ہوئی(Fried) چیزیں کھانا کیسا ؟

جواب :تلی ہوئی چیزیں ہضم کرنے کے لحاظ سے بھاری(Heavy) ہوتی ہیں ،خالی پیٹ میں ایسی چیزیں ڈالنا ہاضمہ خراب کرتاہے ۔

سوال: اگر فوت شدہ والدین خواب میں اچھی حالت میں نظر نہ آئیں تو کیا کرنا چاہئے؟

جواب: ان کے لیے ایصالِ ثواب اوردُعائے مغفرت زیادہ کر دی جائے۔

سوال: ہم اللہ پاک کی رحمت کیسے حاصل کرسکتے ہیں ؟

جواب: ساری مخلوق کو اللہ پاک کی رحمت کاحصہ ملاہواہے ،اگر ہمیں اللہ پاک کی رحمت حاصل نہ ہوتی تو ہم جیسے گنہگار زندہ کیسے رہ سکتے تھے؟ مزید یہ کہ بندہ اللہ پاک کی بارگاہ میں اُس کی رحمت کا سوال کرتارہے ۔

سوال : بسااوقات کسی چیز کا خوف بندے کو اُس سے دُورکردیتاہے ،پھر اللہ پاک کا خوف کیوں ضروری ہے؟

جواب: اللہ پاک کے خوف کا یہ معاملہ نہیں ،ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ اللہ پاک کا خوف اللہ پاک کے قُرب کا ذریعہ ہے، اللہ پاک کا جتناخوف ہوگابندہ اُتنی ہی زیادہ عبادت کرے گا،نیکیوں کی طرف مائل ہوگا اورگناہوں سے بچے گا ۔

سوال: کیا نبیِ پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جانورپالے تھے ؟

جواب: جی ہاں ! بکریاں آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ میں حاضررہتی تھیں ،اس دورمیں سواری کےلیے جانور ہوتے تھے ،آپ کے پاس سواری کے لیے اُونٹنی بھی تھی۔

سوال: کیا بچوں کو گھرکے کاموں میں امی ابوکا ہاتھ بٹاناچاہئے ؟

جواب:جی ہاں! سمجھداربچوں کو چاہئے کہ گھرکے کاموں میں شوق سے اپنی امی ابوکا ہاتھ بٹائیں ،امی ابوبھی تو کام کرکے تھک جاتے ہیں۔


ہرمسلمان مردو عورت کو علم دین سیکھنا نہایت ضروری ہے اس کے لئے جو بھی مناسب طریقہ میسر آئے اسے اپنالیا جائے۔ مدنی چینل بھی علم دین سیکھنے کا بہترین ذریعہ ہے جس میں رمضان المبارک کی برکتوں کو لوٹنے کے لئے بعد نماز عصر اور بعد نماز تراویح عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی مذاکرے کا اانعقاد کیا جارہا ہے۔

اسی سلسلے میں 16 اپریل 2022ء کو مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں معتکفین اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےعاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔

بعد نماز عصر ہونے والے مدنی مذاکرے کے مدنی پھول

سوال:کیاایک دوسرے کو اچھے ناموں سے پکارنا چاہئے ؟

جواب:جی ہاں !حدیث پاک میں اچھے ناموں سے پکارنے کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے ۔ہمیں اس پر عمل کرنا چاہئے۔ مثلاً کسی کا نام محمدنعیم ہوتو اسے صرف نعیم کہیں گے تو وہ ناراض نہیں ہوگامگرمحمد نعیم کہیں گے تو وہ خوش ہوگا ،اسی طرح اگرکوئی حاجی یا حافظ ہوتو حاجی فلاں اورحافظ فلاں کہیں گے تو وہ بہت خوش ہوگا۔

سوال: صبرکی کیا فضیلت ہے ؟

جواب: صبرکرنے والے کو اللہ پاک کا ساتھ اورقُرب حاصل ہوگا، سورۂ بقرہ،آیت :153میں ہے : اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ ترجمہ: بیشک اللہ صابروں کے ساتھ ہے ۔

سوال:اس ماہ ِرمضان میں شبِ قدرکون سی ہے؟

جواب: شبِ قدرچُھپی ہوئی ہے،حضرت ابوالحسن عراقی رحمۃ اللہ علیہ کے قول اورتجربے کے مطابق اگراتوارکو پہلا روزہ ہوتوشبِ قدر 29ویں شب ہوتی ہے ، امامِ اعظم ابوحنیفہ اوردیگرکثیرعلماء رحمۃ اللہ علیہم اجمعین کے نزدیک شبِ قدر رمضان المبارک کی 27ویں رات ہوتی ہے ، "اگر قدر دانی ،ہر شب ،شبِ قدر است" یعنی اگرقدرکی جائے تو ہرشب شبِ قدرہے ۔

بعد نماز تراویح ہونے والے مدنی مذاکرے کے مدنی پھول

سوال: شرم وحیا کسے کہتے ہیں ؟

جواب :عیب لگانے کے خوف سےجھجھکنا ،شرمانا ،اس سے مرادوہ خوبی ہے جواُن کاموں سے روک دے جواللہ پاک اورمخلوق کے ہاں ناپسندیدہ ہوں ،مخلوق سے حیا کرنا عوامی برائیوں سے بچائے گا،علماءاوردینی لوگوں سے حیا کرنا دینی برائیوں سے بچائے گا۔مگر حیا وہی درست ہوگی کہ جب مخلوق سے شرماکر کسی کام سے رک جانے میں خالق (اللہ پاک ) کی نافرمانی نہ ہو،نہ کسی کے حقوق کی ادائیگی میں وہ حیا رکاوٹ بنے،اللہ پاک سے حیایہ ہے کہ اللہ پاک کی ہیبت اورخوف دل میں بٹھائے اورہراس کام سے رکے جس میں اللہ پاک کی ناراضی کا اندیشہ ہو۔

سوال: نواسۂ رسول،جنّتی جوانوں کے سردارحضرت امامِ حسن مجتبیٰ رضی اللہ عنہ کا یوم ولادت کیا ہےاورآپ کی کنیت کیا ہے؟

جواب: امام حسن مجتبیٰ رضی اللہ عنہ کا یومِ ولادت 15رمضان المبارک اورکنیت ابومحمدہے۔

سوال:دنیا میں قابلِ رشک کون ہے؟

جواب: خداکی قسم !قابلِ رشک وہ ہے جو اپنا ایمان سلامت لے کرقبرمیں اُترگیا۔

سوال : سب سےانمول چیز کیا ہے؟

جواب: سب سے انمول خزانہ ایمان ہے۔

سوال : عبادت ونیکی کے لیے ایمان کیوں ضروری ہے ؟

جواب: اللہ پاک نے ایمان لانے کا حکم دیا ہے ،نیکی وہی ہے جس سے رب راضی ہو،ایمان سب سے بڑی نیکی ہے ،یہ ہوتو دیگرنیکیاں قبول ہوں گی ،جنت میں جانے کے لیے ایمان شرط ہے ،جنت ہے ہی ایمان والوں کے لیے ۔

سوال: سلام کس طرح کرنا چاہئے اورسلام کرنے کے کیا کیا فوائدہیں ؟

جواب:جب ملاقات ہوتوسب سے پہلے سلام کریں ،سلام کرتے وقت تلفظ بھی درست ہوں اورادائیگی بھی ،اتنی جلدی سلام نہ کیا جائے کہ الفاظ پورے ادانہ ہوں ،سلام دعاہے ،اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ کا معنی ہے آپ پر سلامتی ہو۔سلام کرتے وقت دل میں یہ نیّت ہوکہ جس کو سلام کرنے لگا ہوں اس کا مال اورعزت وآبروسب کچھ میری حفاظت میں ہے اورمَیں اِن میں سےکسی چیز میں دخل اندازی کرنا حرام جانتاہوں،دن میں کتنی ہی بارآمناسامناہو،کسی کمرے وغیرہ میں باربارجانا ہووہاں موجودمسلمانوں کو ہربارسلام کرنا کارِ ثواب ہے ،سلام میں پہل کرنا سنت ہے، سلام میں پہل کرنے والا تکبرسے آزادہے ۔

سوال: جب والدین کوغُصہ آجائے توبچوں کو کیا کرنا چاہئے ؟

جواب : خاموش ہوجائیں،بچے جس چیز کی ضداورڈِیمانڈ کررہے ہیں اسے چھوڑدیں۔مکتبۃ المدینہ کے اس رسالے"ماں باپ لڑیں تو اولاد کیا کرے؟" کا مطالعہ کریں،اس کی برکت سے بچوں کو اپنے والدین کے بارے میں بہت ساری معلومات حاصل ہوں گی ۔انْ شاۤء اللہُ الکریم

سوال: بچے والدین کے لیے کیا کیا دعائیں کریں؟

جواب:یہ دعائیں کریں ، یااللہ پاک !ہمارے والدین کا سایہ عافیت کے ساتھ ہم پر قائم رکھ، تندرستی دے، بیماریوں سے بچا ،ہم مل کر حج پرجائیں ،ہمارے والدین کاایمان سلامت رکھ ،ان کی بخشش ہوجائے ۔

سوال: والدین بچوں کی تربیت کس طرح کریں ؟

جواب: جتنا ہوسکے بچوں کو موبائل سے بچائیں ،ان کو اپنی اطاعت کا ذہن دیں ،گھرکی بات باہر نہ کرنے کا کہیں ،رازکی بات ان کے سامنے بھی نہ کریں ،بچوں کی عادتیں خراب نہ ہوں، اس کی کوشش کریں ۔ مکتبۃ المدینہ کا رسالہ"تربیتِ اولاد" حاصل کرکے اس کا مکمل مطالعہ کریں ،بہت فوائد حاصل ہوں گے ۔انْ شاۤء اللہُ الکریم

سوال : قرآنِ کریم میں اِعراب( زیر،زبر،پیش )کا رواج کب شروع ہوا ؟

جواب: حجاج بن یوسف ثقفی نے قرآنِ مجید میں اِعراب لگوائے اور ایک روایت کے مطابق اسلام کے چوتھے خلیفہ، امیرالمؤمنین حضرت مولاعلی مشکل کشا رضی اللہ عنہ کے شاگر دِ رشید حضرت ابوالاسود دوئلی نے لگائے ۔

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” امیرِاہلِ سنّت سے نمازِ وترکے بارے میں سوال جواب “ پڑھنے یاسُننے والوں کوجانشینِ امیرِاہلِ ِسُنّت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب:ياربّ المصطفےٰ! جو کو ئی  14 صفحات کا رسالہ ” امیرِاہلِ سنّت سے نمازِ وترکے بارے میں سوال جواب“ پڑھ یا سُن لے اُسے باجماعت نماز کی پابندی نصیب فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔


ہمارے اسلاف کا طریقہ رہاہے کہ انہو ں نے اپنی ساری زندگی علم دین سیکھنے اور مسلمانوں کو اس کے نور سے فیض یاب کرنے کے لئے وقف کردیں۔ اسی طریقے کو عاشقان رسول میں عام کرنے کے لئے  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں15 اپریل 2022ء کو مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں معتکفین اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےعاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔

بعد نماز عصر ہونے والے مدنی مذاکرے کے مدنی پھول

سوال: ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد کون سے نبی علیہ السلام کا رتبہ ہے ؟

جواب: حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کا۔

سوال: کیا جمعرات کو روحیں گھرمیں آتی ہیں؟

جواب:جمعرات کو روحیں گھر میں آتی ہیں ،ان کوایصالِ ثواب کرناچاہئے۔

سوال: کیا جمعہ کو نیکی کا ثواب زیادہ ملتاہے ؟

جواب: جمعہ کی ایک نیکی کا ثواب 70گنا ملتاہے،اللہ پاک اخلاص دیکھتاہے،اس لیے صدقہ وخیرات میں جمعہ کا انتظار کرنا مناسب نہیں، جمعہ کا انتظار کرتے کرتےکہیں ذہن بدل نہ جائے ۔

سوال:جسم میں دردکی وجہ سے نیندنہ آتی ہوتو کونساوِردکریں ؟

جواب:’’ یَامُغْنِیْ‘‘ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے دردکی جگہ ملنے سے دردمیں افاقہ ہوگا۔

سوال: بچے کوڈرلگتاہوتوکیا پڑھیں؟

جواب: قرآن مجید کی سب سےآخری دوسورتیں" سورۂ فلق اورسورہ ٔناس" پڑھ کربچے کو دم کردیں۔

بعد نماز تراویح ہونے والے مدنی مذاکرے کے مدنی پھول

سوال: شجر کاری (Tree Planting)کیا نبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ثابت ہے ؟

جواب:جی ہاں! سرکارِ مدینہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنے مبارک ہاتھوں سے حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے لیےکھجوروں کے99 درخت لگائے ،پہلے اس باغ کی زیارت ہوجاتی تھی ،اب نہیں ہوسکتی کہ وہاں عمارت تعمیرہوگئی ہے ،فضاکی زیارت ہوسکتی ہے ۔

سوال: کیا ہمیں شریف کے ساتھ شریف اوربدمعاش کے ساتھ بدمعاش رہنا چاہئے ؟

جواب: بے سہاروں کےسہارا،غریبوں کے داتا صلی اللہ علیہ والہ سلم پرظلم ہوئے ،پتھرمارے گئے مگرآپ سراپا شرافت تھے ،اس لیے ہم نےبھی شریف بننا ہے،دنیا میں اب بھی شریف لوگ ہیں ،اگرزمین شریفوں سے خالی ہوجائے تو یہ ختم ہوجائے ،شریف سے لوگ دل سے محبت کرتے ہیں ،بدمعاشوں سے دلی نفرت کرتے ہیں ،اگرخوف سے احترام بھی کریں تو ان کے شرسے بچنے کے لیے کرتے ہیں ،اچھے مسلمان کا کام نہیں ہے کہ وہ لوگوں کوتکلیف دے ،ایذارسانی کرے۔ شرافت کا زمانہ تھا ،ہے اوررہےگا۔بدمعاشی سے آپ ایک کوبھی نمازی نہیں بناسکتے ،پیارومحبت اورعاجزی سے نمازکی دعوت دے کرہی مسجد میں لاسکتے ہیں ۔

سوال: کلاس روم(Class Room) میں مذاق مسخری کرنا کیسا؟

جواب: کلاس روم اورگھر میں ایک دوسرے سےایسا مذاق نہ کیاجائے کہ جس سے کسی کو تکلیف پہنچے مثلاً کوئی بیٹھنے لگے تو اس کے نیچے سے کرسی کھینچ لینا وغیرہ ،اس سے تو وہ گِرجائے گا ،اگرچہ وہ بھی ہنسےگا مگروہ اپنی جھینپ مٹانے کے لیے ہنستاہے ،نہ کہ خوش ہوکر۔گرنے سے سخت چوٹ بھی آسکتی ہے اگرکوئی بوڑھا ہواتو وہ گِرکر مربھی سکتاہے ۔فرمانِ مصطفےٰ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم ):جس نے (بِلاوجہ شرعی)کسی مسلمان کوتکلیف دی اُس نے مجھے تکلیف دی اورجس نے مجھے تکلیف دی اُس نے اللہ پاک کو اِیذا(تکلیف)دی۔ (معجم اوسط،2/387،حدیث3607)

سوال : آپ کوکون سی کتاب پسندہے ؟

جواب: مجھے بچپن سے مسائل کی کتاب (جس میں شرعی مسائل لکھے ہوتے ہیں )پسندہے۔

سوال: بچوں کو نیک کیسے بنائیں ؟

جوا ب :بچوں کونیک بنانا چاہتے ہیں تو خود نیک بنیں ،کیونکہ والدین کو دیکھ کراولاد عمل کرتی ہے ،اپنے بچوں کو مدرسۃ المدینہ اورجامعۃ المدینہ میں داخل کروائیں ،چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا ،کرنے سے ہوتاہے ۔محاورہ ہے :اَلسَّعْیُ مِنَّا وَ الِاتْمَامُ مِنَ الله یعنی کوشش کرنا ہماراکام ہے ،کام کومکمل کرنا اللہ پاک کے دستِ قدرت میں ہے ۔

سوال: حضرت جبرائیلِ امین علیہ السلام حضور نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہِ اقدس میں کتنی بارحاضر ہوئے ؟

جواب: 24ہزارمرتبہ ۔

سوال: حضرت جبرائیلِ امین علیہ السلام کا مقام کون ساہے؟

جواب : سِدْرَۃُ الْمُنْتَہیٰ۔

سوال: لیٹے لیٹے مدنی چینل دیکھنا یا کتاب پڑھنا کیساہے؟

جواب: لیٹے لیٹے مدنی چینل دیکھنے یا کتاب پڑھنے سے آنکھوں کو نقصان ہوسکتاہے ۔

سوال: کیا نبیِ پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانے میں گنتی تھی ؟

جواب: جی ہاں۔

سوال : ہم امی ابوکا غُصہ کیسے ٹھنڈاکرسکتے ہیں ؟

جواب: ان کو غصہ دلانا ہی نہیں چاہیے ،انہیں غصہ آجائے تو دعا دے دیں ،مثلاً اللہ پاک آپ کو میٹھا مدینہ دکھائے ۔


اپنی زندگی کو خوفِ خدا، اطاعت رسولﷺ اور علم دین سیکھنے سکھانے کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں14 اپریل 2022ء کو مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں معتکفین اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےعاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔

بعد نماز عصر ہونے والے مدنی مذاکرے کے مدنی پھول

سوال: امیراورغریب رشتہ داروں کو آپس میں کس طرح رہنا چاہئے؟

جواب :امیروں کو چاہئے کہ اپنے غریب رشتہ داروں کی مالی مددکر یں، غریب رشتہ داروں کو بھی چاہئے کہ کہ وہ امیررشتہ دار سے بدگمانی اورنفرت نہ کریں، بلکہ اپنی غربت پر صبرکر یں، جوغریب صبرکرنے والاہوتاہے اس کے بڑے فضائل ہیں۔ (مکتبۃ المدینہ کے رسالے"غریب فائدے میں ہے"کا مطالعہ بے حد مفید رہے گا۔ان شاۤء اللہُ الکریم)

سوال:رزق میں برکت اورمالدارہونے کاوظیفہ بتادیجئے؟

جواب: رزق میں برکت کے لیے’’ یَارَزَّاقُ‘‘ کاوردکریں ،امیرہونا چاہتے ہیں تو ’’یَاغَنِیُّ‘‘ کا وردکریں ،اسی طرح دعاکررہے ہیں تو ’’یَاخَیْرَالرَّازِقِیْن ‘‘پڑھ کر اللہ پاک سے دعاکریں۔

سوال: سارے کام پورے ہوجائیں ،اس کےبارے میں کوئی وردبتائیے؟

جواب: روزانہ100 مرتبہ ’’یَامُؤَخِّرُ“کا وردکریں۔

سوال:آجکل شادی بہت مہنگی ہوگئی ہے اس بارے میں کچھ ارشادفرمائیں؟

جواب:اسلامی شادی تو بہت سستی ہے ،حق مہر بعد میں بھی دیا جاسکتاہے ،ولیمے پر بہت خرچ نہیں ہوتا ،ہمارے پیارے آقاصلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپناجو سب سے بڑاولیمہ فرمایااس میں صرف ایک بکری ذبح کی گئی، غلط رسم ورواج کےوجہ سے آجکل شادیاں بہت مہنگی ہوگئی ہیں، ان رسم ورواج کو چھوڑکر سستی شادیاں کیجئے؟

سوال:جو آخرت میں خوش ہونا چاہتاہے تو وہ کیا کرے؟

جواب:اگرجنّت میں خوشی خوشی داخل ہونا چاہتے ہیں تو دنیامیں اپنے گناہوں پرغمگین ہوکرتوبہ کریں ۔

بعد نماز تراویح ہونے والے مدنی مذاکرے کے مدنی پھول

سوال:چھوٹے بچوں کا موٹر سائیکل چلانے کے بارے میں آپ کیافرماتے ہیں؟

جواب: جس کاموٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس نہ ہواُسے موٹرسائیکل نہیں چلانی چاہئے ، ایکسیڈنٹ ہونے کا خطرہ ہے ،قانونی جرم بھی ہے، بڑوں کو چاہئے کہ وہ بچوں کو موٹرسائیکل چلانے کے لیےچابی نہ دیں۔

سوال: بعض بچے جن کی عمر تقریباً13سے19سال (Teenage)ہوتی ہے،یہ والدین سےموٹرسائیکل چلانے کی ضدکرتے ہیں، انہیں کیسے سمجھائیں؟

جواب: ایک بار بھی اجازت نہ دیں ،کیونکہ ان کا موٹرسائیکل چلاناقانونی جرم ہے ،اپنے آپ کو ذلت پرپیش کرنا ہے،انہیں بتائیں یہ قانونی جرم ہے ۔

سوال : موٹرسائیکل کیسی سواری ہے؟

جواب: موٹرسائیکل موت کا گولاہے ،چلانے والے کواُڑادے گا یا کسی اورکو اُڑادے گا،سب سےپُرامن(Peaceful) سواری ہوائی جہازاورسب سے خطرناک سواری موٹرسائیکل ہے۔

سوال:حسدکے بارے میں کچھ ارشادفرمادیجئے؟

جواب: حسدبہت بری بُلاہے ،فرمانِ مصطفےٰ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم):حَسَد سے بچو، یہ نیکیوں کو اس طرح کھاتا ہے جیسے آگ خشک لکڑ ی کو۔ (ابوداؤد،4 / 360 ، حدیث : 4903 )یہ باطنی مرض ہے، کسی کے بارے میں ہم یہ نہیں کہ سکتے تم مجھ سے حسدکرتے ہو، حسدکی تعریف یہ ہے کہ کسی کے پاس کوئی خوبی مثلاً حُسن ہے، اس کے بارے میں یہ ارادہ کرنا کہ یہ نعمت اس سے چھن جائے۔

سوال:دعوتِ اسلامی کے تحت اعتکاف کے کیا فوائدہیں ؟

جواب: دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اعتکاف میں علم دین سکھایا جاتاہے،درست قرآن کریم پڑھنے کا طریقہ بتایا جاتاہے، دعائیں یادکروائی جاتی ہیں ،کئی نوجوان ہمارے ہاں معتکف ہوئے تو ان کی زندگیوں میں انقلاب آگیا ،نگران شوریٰ بھی ان میں سے ایک ہیں، یہ اجتماعی اعتکاف کا تحفہ ہیں۔

سوال: ماہ رمضان میں اعتکاف کرنے کی کیافضیلت ہے ؟

جواب :فرامینِ مصطفےٰ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم ) : (1)جو شخص اﷲ پاک کی رضا کے لئے ایک دن اعتکاف کرتا ہے، اﷲ پاک اس کے اور دوزخ کے درمیان تین خندقوں کا فاصلہ کردیتا ہے۔ ہر خندق مشرق سے مغرب کے درمیانی فاصلے سے زیادہ ہے۔ ( طبرانی، المعجم الاوسط، 7 :  221، رقم :  7326)(2)وہ (یعنی معتکف) گناہوں سے کنارہ کش ہو جاتا ہے اور اُسے عملاً نیک اعمال کرنیوالے کی مثل پوری پوری نیکیاں عطا کی جاتی ہیں۔ ( ابن ماجه،2 / 376، رقم ،21781 ) (3) جس شخص نے ماہِ رمضان میں دس دن کا اعتکاف کیا، اس کا ثواب دو حج اور دو عمرہ کے برابر ہے۔( شعب الايمان ، 3 :  425، رقم :  3966)

سوال: آپ کو المدینۃ العلمیہ کا کون سارسالہ یا کتاب زیادہ پسندہے؟

جواب:باپ کو اپنی ساری اولادسے پیارہوتاہے ،سارے رسالے اورکتابیں بہت محنت سے تیارہوتے ہیں ،اب میں کیسے کہوں کہ فلاں پسندہے۔

سوال: کیا بچے کی ہرفرمائش پوری کی جائے؟

جواب: ہرفرمائش پوری نہ کی جائے ،آج چھوٹی فرمائش پوری کریں گے تو کل وہ بڑی فرمائش کردے گا۔بچوں کو ’’نہیں ‘‘سننے کا عادی بنائیں ۔

سوال:سُرمہ لگانے کے کیافوائد ہیں ؟

جواب:جیساسرمہ ویسے فوائدمثلاً اثمدسُرمے کے بارے میں ہے کہ یہ پلکیں اُگاتااورنظرکو تیز کرتاہے ،طرح طرح کے سُرمے آتے ہیں ،ہوسکتاہے ان کے اپنے اپنے فوائدہوں۔

سوال : جب آسمانی بجلی چمکے توکیاکرناچاہئے؟

جواب: بادل کی گرج اور آسمانی بجلی کے چمکنے کے وقت یہ دعاپڑھی جائے: اَللّٰهُمَّ لَا تَقْتُلْنَا بِغَضَبِكَ وَ لَا تُهْلِكْنَا بِعَذَابِكَ وَ عَافِنَا قَبْلَ ذٰلِكَ۔ ( ترمذی جلد2 /183)،ترجمہ:"اے اللہ!تُواپنے غضب سے ہمیں نہ مار، اپنے عذاب کے ذریعے ہمیں ہلاک نہ فرمااور ایسے بُرے وقت کے آنے سے پہلے ہمیں بخش دے"۔جب بادل گرجیں یا بجلی چمکے تواللہ پاک کا ذکر کرناچاہئے ۔

سوال: اگرہمیں لگے کہ فلاں مغرورہے تو اس کے ساتھ ہمیں کیا کرناچاہئے؟

جواب: اپنے احساسات(Feelings) کودرست کرناچاہئے،کسی کے بارے میں بدگمانی نہیں کرنی چاہئے ،مسلمان کاعمل اچھائی پر معمول کرناضروری ہے ،تکبریعنی دوسرے کو اپنے سےگھٹیا جاننادلی کیفیت ہے ،دلی کیفیت دوسرے کو معلوم نہیں ہوسکتی، اس لیے کسی کو متکبرقراردینا درست نہیں ۔


رمضان کی مبارک سعاتوں کے دوران عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 13 اپریل 2022ء کو مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں معتکفین اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےعاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔

بعد نماز عصر ہونے والے مدنی مذاکرے کے مدنی پھول

سوال : ہم کسی کو سمجھائیں اوروہ نیکی کی دعوت قبول نہ کرے توہم کیا کریں؟

جواب : پیار محبت اورنرمی سے سمجھانےکا سلسلہ جاری رکھیں ، سمجھانے کا فائدہ ہی ہے، مخاطب نہ بھی سمجھے تو نیکی کی دعوت دینے کا ثواب ملے گا، کسی کو موقع کی مناسبت، حکمتِ عملی اورپیار محبت سےاگرہزارباربھی مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی اوروہ شریک نہ ہوا،پھربھی دعوت دینے والےکو ثواب ملے گا،اِنْ شاۤء اللہ ُالکریم۔

سوال : 12 اسلامی مہینوں کے بارے میں معلوما ت کیسے حاصل ہوں؟

جواب: مکتبۃ المدینہ نے ایک کتاب شائع کی ہے،جس کا نام ہے ’’اسلامی مہینوں کے فضائل ‘‘یہ کتاب ہرگھرکی ضرورت ہے،اسے خریدفرمائیں اورمطالعہ کریں ۔ اس کتاب میں 150 سے زائد مختلف کتب و رسائل سے اسلامی مہینوں کے فضائل،عبادات اور اوراد و و ظائف شامل کیے گئے ہیں۔

سوال: روزے کی نورانیت کن کاموں سے ختم ہوجاتی ہے؟

جواب: غیبت ،جھوٹ ،چغلی وغیرہ وغیرہ گناہوں سے روزے کی نورانیت ختم ہوجاتی ہے۔

سوال: کتاب کس صورت میں زیادہ مفید ہوتی ہے؟جِلد والی (Hard Book ) یاPDFمیں؟

جواب: جِلد والی (Hard Book ) میں جولطف ہےPDF میں نہیں ،ٹیبلٹ(Tablet PC) یاموبائل سے مطالعہ کریں تو آنکھوں پر زورپڑتاہے ،گھر میں جِلد والی کتاب (Hard Book ) ہونی چاہئے۔

بعد نماز تراویح ہونے والے مدنی مذاکرے کے مدنی پھول

سوال: بعض غریبوں کے پاس کھانے کے لیے بھی کچھ نہیں ہوتا،ان کو نمازاورنیکی کی دعوت کیسے دیں؟

جواب:صحابیِ رسول ،مؤذنِ رسول اللہ ،حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ غلام تھے ،ان کا آقا ان پر ظلم کرتاتھا ، اس کے باوجودیہ دینِ اسلام پر جمے رہے،اس طرح سینکڑوں بزرگانِ دین کی مثالیں ہیں ،یہ واقعات انہیں بتائیں ،غریبوں میں دین پر عمل کرنے کاجذبہ زیادہ ہوتاہے، انہیں نمازاورنیکی کی دعوت ضروردینی چاہئے،انہیں توکل کا درس دیں ،روحانی علاج کے بستے سے رزق میں برکت کے وظائف بھی لے کردیں۔

سوال: اجتماعی دعامیں کیا فائدہ ہے ؟

جواب: اجتماعی دعاکے اپنے فوائدہیں ،اس میں دل لگتاہے ،لوگوں کے اجتماع میں دعاکرنا قبولیت کے زیادہ قریب ہے ،کسی کی مقبول اٰمین کی وجہ سے ہماری بھی دعاقبول ہوسکتی ہے۔

سوال: اگردورانِ نماز کسی نمازی کی کال آنا شروع ہو جائے اورقریب بیٹھا شخص جو نمازمیں نہیں، کیا وہ اس کا موبائل اس کے جیب سے نکال کر بند کرسکتاہے؟

جواب: ایسانہ کیا جائے ،ہوسکتاہے کہ وہ نمازی سمجھے کہ یہ شخص میراموبائل چوری کرنے لگاہے اورنمازتوڑدے ۔

سوال:خواتین جب موٹرسائیکل پر بیٹھیں تو برقع یاچادرکے بارے میں کیااحتیاط کریں؟

جواب: برقع اورچادرکو سنبھال کر بیٹھیں ،موٹرسائیکل کی چین پر کورنہ ہوتو اس پر نہ بیٹھیں بلکہ چین کورکے بغیرموٹرسائیکل نہ چلائی جائے ۔

سوال : حضورغوث ِاعظم سیدعبدالقادرجیلانی رحمۃ اللہ علیہ کو گیارہویں والے پیرکیوں کہاجاتاہے؟

جواب: ربیع الاخرکی 11تاریخ کوآپ رحمۃ اللہ علیہ کا وصال ہواتھا ،اس لیے ہر اسلامی مہینے کی 11 تاریخ کودنیا بھر میں آپ کو ایصال ِثواب کیا جاتاہے، اسی لیے آپ کو گیارہویں والے پیرصاحب کہاجاتاہے ۔

سوال: کیا کائنات میں 18 ہزارعالَم(جہان) ہیں؟

جواب:جی ہاں! حضرت وہب بن منبہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : کل 18 ہزار عالَم(جہان) ہیں، دنیا اُن میں سے ایک ہے۔

(تفسیردرمنثور 1/66)

سوال: بندہ بعض اوقات نیکی کررہا ہوتاہے مگردرست ادانہ کرنے کی وجہ سےوہ نیکی نہیں رہتی ،اس بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟

جواب : نیکی کی طرف رجحان ہوتاہے مگر بعض اوقات علمِ دین کی کمی کی وجہ سے نیکی درست اندازسے نہیں کرپاتا مثلاً نمازتو پڑھتاہے مگرنمازدرست نہ سیکھنے کی وجہ سے وہ درست ادانہیں کرتا،ہرکام سیکھنے سے آتاہے ،نیکیاں بھی کی جائیں اورنیکی کرنا سیکھا بھی جائے ، نیکی کو سلامت رکھنے کے لیے ریاکاری سےبچاجائے ،اس سے بچنے کے لیے ریا کاری کے بارے میں معلومات حاصل کرنا بھی ضروری ہے۔ (مکتبۃ المدینہ کی کتاب"باطنی بیماریوں کی معلومات"کا مطالعہ انتہائی مفید رہے گا)

سوال: آپ کس طرح کے چاول کھانا پسندفرماتے ہیں؟

جواب:جو چاول نرم پکے ہوئے ہوں ،اس میں 3 انگلیوں سے نوالہ لینا آسان ہوتاہے ،حدیث پاک میں ہے :3 انگلیوں سے کھاناانبیائے کرام کی سنت ہے ۔(550سنتیں اورآداب،21) یہ پکانا مشکل نہیں ہیں ،پانی زیادہ ڈالیں گے تو چاول نرم بن جائیں گے۔

سوال: بخارہوتو کیا پڑھنا چاہئے؟

جواب: بخارکی صورت میں ’’بِسْمِ اللہِ الْکَبِیْر‘‘بکثرت پڑھا جائے ۔

سوال: ڈراؤنے خواب نہ آئیں،اس کا کوئی وظیفہ بتادیجئے؟

جواب: سونے سے پہلے ’’یَامُتَکَبِّرُ‘‘21مرتبہ پڑھ لیا جائے۔

سوال : شیطان سے بچنے کے لیے کیاپڑھیں؟

جواب: روزانہ صبح 10مرتبہ ’’اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ‘‘پڑھاکریں ۔

سوال: پھلوں کے چھلکے راستے میں پھینکنے کا کیا نقصان ہوتا ہے؟

جواب: پھلوں کے چھلکے راستے میں پھینکنے سےچلنے والے گِرسکتے ہیں ،میرے بڑے بھائی ایک حادثے میں وفات پاگئے ،حادثےکی وجہ کیلے کاچھلکا ہی بنا تھا ،احادیثِ مبارکہ میں توراستے سے تکلیف دہ چیزیں ہٹانے کی ترغیب دلائی گئی ہے،مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’تکلیف نہ دیجئے ‘‘ کے صفحہ نمبر 194پراحادیث موجودہیں ۔مثلا ًفرمانِ مصطفےٰ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم )ہے :راستے سے تکلیف دہ چیزہٹادینا صدقہ ہے ۔ (صحیح بخاری،2/306)’’تکلیف نہ دیجئے ‘‘ یہ کمال کی کتاب ہے ،ایصالِ ثواب کے لیے اس کتاب کو تقسیم کریں ،اس کامطالعہ کرنے سے اُمّت سے تکالیف دُورہوں گی ،مسجد کےامام صاحب کو پیش کریں ۔ بہت پیاری اوراچھی کتاب ہے یہ ہرگھرمیں ہونی چاہئے۔

سوال:کیا آپ نے دعوتِ اسلامی کے آغازسےپہلے بھی کلام لکھے تھے؟

جواب: جی ہاں! اردواورگجراتی کلام لکھے تھے ، مشاعروں(شعراء کا جمع ہو کر شعر خوانی کرنا) میں بھی شرکت کرتاتھا۔


علم سیکھنا ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے۔ اسی سلسلے میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں12 اپریل 2022ء کو مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں معتکفین اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےعاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔

بعد نماز عصر ہونے والے مدنی مذاکرے کے مدنی پھول

سوال: مشورہ کرنااچھی بات ہے، مگرکوئی ایساشخص بھی ہے جس سےمشورہ نہ کیا جائے ؟

جواب:نااہل اورخائن( یعنی خیانت کرنے والے) ،رازکی بات ہرکسی کو بتادینے والے سے مشورہ نہ کیاجائے ، جس طرح کا مشورہ ہو، اسی طرح کے اہل فردسے مشورہ کیا جائے، مشورہ سنت ہے، اس میں برکت ہے ۔

سوال: داڑھی کے بال چبانا کیسا؟

جواب: داڑھی کے بال چبانا درست نہیں ،انسانی بال کھاناحرام ہے ،داڑھی کے بال چباتے ہوئے کہیں اس کا کوئی حصہ حلق میں نہ اُترجائے۔

سوال : کوئی صدمہ پہنچے تو کیاکرنا چاہئے؟

جواب: نمازاورصبرسے مددلینی چاہئے ،نمازاداکرنے اورصبرکرنے سے صدمہ سہنا آسان ہوجاتاہے ۔پارہ2،سورۂ بقرہ کی آیت نمبر153 میں ارشاد ہوتاہے۔ یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلٰوةِ ؕاِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ(153)۔ ترجمۂ کنزالعرفان:اے ایمان والو! صبر اور نمازسے مدد مانگو، بیشک اللہ صابروں کے ساتھ ہے۔

تفسیر صراط الجنان:اس آیت میں فرمایا گیا کہ صبر اور نماز سے مدد مانگو ۔ صبر سے مدد طلب کرنا یہ ہے کہ عبادات کی ادائیگی، گناہوں سے رکنے اور نفسانی خواہشات کو پورا نہ کرنے پر صبر کیا جائے اور نماز چونکہ تمام عبادات کی اصل اوراہل ایمان کی معراج ہے اور صبر کرنے میں بہترین معاون ہے اس لئے اس سے بھی مدد طلب کرنے کا حکم دیاگیا اور ان دونوں کا بطورِ خاص اس لئے ذکر کیاگیا کہ بدن پر باطنی اعمال میں سب سے سخت صبر اور ظاہری اعمال میں سب سے مشکل نمازہے ۔(روح البیان، البقرۃ، تحت الآیۃ۱۵۳، ۱ / ۲۵۷، ملخصاً)

سوال: صبرکرنے سے کیامرادہے؟

جواب:صبراوّل صدمے پرہوتاہے ،کوئی مصیبت ،پریشانی ،آزمائش آ جائے توخاموش ہوجانا چاہئے ، بغیرضرورت کسی کونہ بتایا جائے، لوگ صرف ہمدردی کے کچھ بول سننے کے لیے اپنے صدمے اوردکھوں کا تذکرہ دوسروں سے کررہے ہوتے ہیں،اس سے بچاجائے ۔

سوال : ہمیں دعوتِ اسلامی کا دینی کام کب تک کرناہے؟

جواب: دعوتِ اسلامی کے دینی کام کے لیے کوئی دن یا مہینا مخصوص نہیں ہے ، ہمیں ساراسال ہی نیکی کی دعوت دینی ہے، دعوت اسلامی کا دینی کام کرنا ہے ،جب تک مسلمانوں کا ایک بھی بچہ بے نمازی ہے ،یہ سلسلہ جاری رکھنا ہے ،دعوت ِاسلامی آپ کی اپنی ہے ،اس کے دینی کام کو آگے بڑھاتے رہیں ،بچے بچے کو نمازی بنانے کا ہدف قبول فرمائیں ۔

سوال: وہ کون سے اوقات ہیں جن میں دعاقبول ہوتی ہے؟

جواب:ساراماہِ رمضان قبولیتِ دعاکاوقت ہے ،بالخصوص افطارکے فوراًبعد،جمعہ کوغروبِ آفتاب کے وقت ،اس کے علاوہ جب بھی بندہ رب سےدل لگا کر گِڑگِڑاکر دعامانگے تو دعا قبول ہوتی ہے ،اللہ پاک کی اطاعت کی نیت سے دُعا کرنی چاہئے ۔

بعد نماز تراویح ہونے والے مدنی مذاکرے کے مدنی پھول

سوال: شادی سے پہلے نکاح کے احکام اورمیاں بیوی کے حقوق کی معلومات حاصل کرنے کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟

جواب : جو بھی کام کرناہو،اس کے بارے میں شرعی معلومات حاصل کرنی چاہئیں ،کئی علوم فرض ہیں جیسے نمازفرض ہوئی تو اب نمازکے احکام اسی طرح نکاح کرنا ہوتو نکاح کے احکام،خدانخواستہ طلاق دینے کا معاملہ ہوتوطلاق کے ضروری احکام بھی سیکھنے ہوں گے ،فیضان آن لائن اکیڈمی سے ایک ماہ کا نکاح کورس کرلیں ،مکتبۃ المدینہ کی کتاب " اسلامی شادی" کا مطالعہ بے حد مفید رہے گا۔

سوال: مریض کی عیادت کے بارےمیں آپ کیافرماتے ہیں ؟

جواب:مریض کی عیادت کرنی چاہئے ،بالخصوص جو قریبی ہوں تو ضرور عیادت کی جائے ، محاورہ ہے کہ لِقَاءُ الْخَلِیْلِ شِفَاءُ الْعَلِیْلِ یعنی دوست کی ملاقات مریض کےلیے شفاکاکام کرتی ہے ، بعض اوقات مریض انتظارمیں ہوتاہے کہ فلاں عیادت کے لیے آئے اورجب ماں باپ بیمارہوں تو ضرورعیادت کرنی چاہئے ،مریض کے پاس موقع کی مناسبت سے ہی بیٹھناچاہئے ،بہتریہ کہ تھوڑی دیرہی بیٹھا جائے ۔

سوال: امیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ نے 1981ء کے اپنے آپریشن کاکون ساواقعہ سنایا؟

جواب: 1981ء میں جب دعوتِ اسلامی کا آغازہوااورگلزارِحبیب مسجد(کراچی) میں پہلے اجتماع کا اعلان بھی ہوگیا تومجھے آپریشن کروانا پڑا،اس وجہ سے اجتماع کو کینسل کرنا پڑا،میراگھربہت چھوٹاتھا،صرف2کمرے تھے، اس لیے میرے دوست سکندرماما(مرحوم)کے ہاں ایک مہینا رہا کیونکہ عیادت کرنے والے کافی اسلامی بھائی آتےتھے اور اپنے گھر میں جگہ کی کمی تھی۔

سوال: حضرت امامِ اعظم، ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے سرڈھانپ کررکھنے کے بارے میں کچھ ارشاد فرمائیں؟

جواب:بہت بڑے ولی اللہ حضرت شیخ داؤدطائی رحمۃ اللہ علیہ حضرت سیدنا امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے شاگرد اورصحبت یافتہ ہیں ، آپ فرماتے ہیں کہ مَیں نے امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ کو جلوت وخلوت (لوگوں کے درمیان اورتنہائی دونوں )میں کبھی ننگِ سرنہیں دیکھا ،آپ اللہ پاک کی تعظیم کی وجہ سے سرڈھانپ کررکھتے تھے ۔

سوال : عمامہ شریف باندھنے کے کیافضائل ہیں ؟

جواب: عمامہ شریف پیارے آقا،مکی مدنی مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بہت ہی پیاری سنت ہے ،فرامینِ مصطفی (صلی اللہ علیہ والہ وسلم ): (1)عمامے کے ساتھ دورکعت نمازبغیرعمامے کی 70رکعتوں سے افضل ہے۔(الفردوس،2/265،حدیث،3233) (2)عمامے کے ساتھ نماز10ہزارنیکیوں کے برابرہے ۔ (الفردوس،2/406،حدیث،3805) (3)عمامے کے ساتھ ایک جمعہ بغیرعمامے کے 70جمعوں کے برابرہے ۔ (ابن عساکر،37/355) (4)عمامے عرب کے تاج ہیں تو عمامہ باندھو،تمہاراوقاربڑھے گا۔(کنزالعمال ،15/133،رقم،41138)

سوال: مکتبۃ المدینہ نے عمامہ شریف کے فضائل پرمشتمل کون سی کتاب شائع کی ہے؟

جواب:’’عمامے کے فضائل‘‘بڑی ضخیم (بڑی)کتاب ہے ،اسے مکتبۃ المدینہ سے لیں، اس کا مطالعہ کریں۔

سوال: عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ( کراچی) کتنا بڑاہے ؟

جواب :یہ تقریباً 10 ہزارگزپرمشتمل ہے،یہ جگہ 2کروڑروپے میں خریدی تھی ،اس کی تعمیرات میں کافی مشکلات ہوئیں مگرجب یہ بن گیا تو لوگوں کا رجوع اس کی طرف ہوگیا ،ایک چراغ روشن ہواپھراس سے ملک وبیرونِ ملک کئی چراغ روشن ہوچکے ہیں(یعنی مدنی مراکز فیضانِ مدینہ بن چکے) ، صرف پاکستان میں392 فیضانِ مدینہ ہیں ۔

سوال :دعوتِ اسلامی کے ساتھ کتنے لوگ منسلک ہیں ؟

جواب: دعوتِ اسلامی کے صرف دو شعبوں(Departments) مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ میں پڑھنے پڑھانے والوں اور والیوں کی تعدادلاکھوں میں ہے ،دعوتِ اسلامی سے محبت کرنے والے تو کروڑوں ہیں ۔

سوال: بچے کون ساکھیل کھیلیں اورکون سا نہ کھیلیں ؟

جواب: جائز کھیل کھیلیں اوریہ کھیل کھیلنا بچوں کا حق ہے ،وہ کھیل جس میں بھاگنا دوڑنا ہوتاہے وہ بچوں کے لیے مفیدہے ، بالکل نہ کھیلنے دینا درست نہیں، کھیلنے سے ان کے جوڑمضبوط ہوں گے ،دماغ کھلے گااورحافظہ مضبوط ہوگا ،بچوں کو موبائل سے گیمز(Games) وغیرہ نہ کھیلنے دیں ،اس سے ان کی صحت اورپڑھائی کو نقصان پہنچ سکتاہے ۔

سوال: بچے بھی اسلامی کتابوں،رسائل کا مطالعہ کریں، اس بارے میں کچھ مدنی پھول عنایت فرما دیں۔

جواب: بچے ضرورمطالعہ کریں ،اسلامی کہانیاں پڑھیں ،مکتبۃ المدینہ نے مختلف موضوعات پر بچوں کی سچی کہانیاں بھی شائع کی ہیں(مثلاًجھوٹا چور،بیٹا ہوتوایسا،نور والا چہر ہ وغیرہ)۔ کتاب ’’152رحمت بھری حکایات‘‘ بہت دلچسپ ہے ،اتنی پیاری کتاب ہے کہ ہرگھرمیں ہونی چاہئے ،بچے بڑے سب پڑھیں ۔

سوال : جس گھرمیں دینی ماحول نہ ہو وہاں بچے کیسے دینی ماحول بنائیں؟

جواب:پہلے اپنے دل اوراندرکا ماحول دِینی بنائیں ،اپنے اخلاق بہترکریں ،ماں باپ کا احترم کریں ،والدصاحب یا والدہ آئیں تو کھڑےہوجائیں ،ہاتھ چُومیں ،ہرجائز حکم پر فوراًعمل کریں ،یوں ایک بااخلاق اورباادب بچہ گھرکا دِینی ماحول بنانے میں کامیاب ہوجائے گا۔