10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام 19 جولائی 2020 بروز اتوار یورپین
یونین ریجن کے ملک اٹلی (Italy) کے ایک ڈویژن بر یکسن (Brixen) میں بذریعہ
اسکائپ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت
اسلامی نے ’’ذوالحجة الحرام کے ابتدائی 10 دن کے فضائل اور قربانی ‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی
کے تحت ہونے والی اجتماعی قربانی میں اپنا حصہ ملانے اور اپنے جانور کی کھال دعوت
اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی نیز انفرادی کوشش کی اہمیت بتاتے ہوئے دوسروں پر
انفرادی کوشش کرنے کا ذہن دیا ۔