10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے شہرشگاگو(Chicago)
اور وُڈ لینڈ(woodland) میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت
اسلامی نے " ذوالحجۃ الحرام کے ابتدائی 10 دن کی فضیلت" کے موضوع
پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو حرمت والے مہینے،
سب سے افضل ذکر اور گوشت کے طبی فوائد بتائے نیز دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی
اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔