9 رجب المرجب, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام برمنگھم
کے سینٹرل علاقہ میں آن لائن طہارت کورس
کا اہتمام کیا گیا جو 6 سے 12 جولائی تک ہوا۔ کورس میں شریک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 52 تھی۔
اسلامی بہنوں
کے بہت اچھےتاثرات ملے کہ یہ کورس ان کے لیے
بہت ہی فائدہ مند اور معلوماتی تھا۔ طہارت
کےبہت سے مسائل سیکھے، بہت سی نئی باتیں معلوم ہوئیں، کپڑے پاک کرنے کا طریقہ،
برتن پاک کرنے کا طریقہ، نجاستوں کی معلومات ہوئی، وہ مسائل جو ہم نہیں جانتی تھی
وہ سیکھنے کو ملے۔ اسلامی بہنوں نے اس موقع پر مدنی مذاکرہ دیکھنے اور مزید نیو
کورسز میں شرکت کی نیتیں کیں۔