اللہ تعالى کى نعمتوں مىں سے بڑى نعمت وقت ہے
،اور وقت کا صحىح استعمال بھى وہ لوگ کرتے ہىں جنہىں اپنے وقت کا احساس ہو، وقت کا
صحىح استعمال ہى آپ کى صلاحىتوں مىں نکھار پىدا کرتا ہے، تو آپ جب اىک نىا
کام کرنا چاہىے گے تو آپ کو ذرا سى بھى
مشکل نہ ہوگى، اور آپ اسے جلد اور باآسانى مکمل کرلىنے مىں کامىاب ہوں گے ،اور ہاں حقىقت بھى ىہى ہے کہ آج تک جتنى بھى قومىں ىا بڑے لوگ کامىاب اور کامران
ہوئے ہىں ان کے کامىاب ہونے کى اصل وجہ وقت کا صحىح استعمال کرنا ہے۔
وقت کا صحىح استعمال کرنے کے فوائد :
وقت کو صحىح استعمال کرنے کاجو بنىادى فائدہ حاصل ہوتا ہے ، وہ ىہ ہے کہ
آپ تندرست رہیں گے ۔ کىونکہ جب آپ وقت کو
اىک صحىح استعمال مىں لائىں گے تو آپ کا ذہن فرىش رہے گا، اور اس کے ساتھ آپ کے
دىگر کام بھى باآسانى مکمل ہوں گے، اور آپ اپنى منزل تک پہنچ جائىں۔
وقت کو استعمال کرنے کا طرىقہ :
سب سے پہلے آپ اوقات نماز الگ کرىں کىونکہ نماز ہر مسلمان عاقل بالغ پر فرض
ہے۔
مثلا۔ ۲ گھنٹے نماز کے لىے اس مىں وضو
وغىرہ بھى شامل ہے۔
اس کے علاوہ ۸ گھنٹے سونے کے لىے کىونکہ آرام بھى ضرورى ہے۔
اوراىک گھنٹہ ورزش کے لىے جو کہ صحت مند رہنے کے لىے ضرورى ہے۔
اور کم سے کم اىک گھنٹہ دکھىارى امت
کى، خىر خواہى کے لئے ان کے ساتھ کچھ دىر کے لىے بىٹھىں، کم حوصلے والوں کو حوصلہ دىں، پرىشان حالوں کو
تسلى دىں، ان کے دکھوں مىں شرىک ہوں، اور بقاىا وقت اپنے
شعبے کے مطابق گزارىں۔
مثلا طالب علم اپنى تعلىم مىں, تاجر اپنى تجارت مىں وغىرہ وغىرہ
نتىجہ :
پىارے بھائىو! زندگى کا جو دن نصىب ہوگىا اسى کو غنىمت جان کر
جتنا ہوسکے اس مىں اچھے اچھے کام کرلىے جائىں تو بہتر ہے کہ کل نہ جانے ہمىں لوگ
جناب کہہ کر پکارتے ہیں یا مرحوم ؟،
مگرىہ حقىقت ہے کہ ہم اپنى موت کى منزل کى
طرف نہاىت تىزى کے ساتھ رواں دواں ہىں۔
چنانچہ پارہ ۳۰ سورہ انشاق کى آىت
نمبر ۶ مىں ارشاد ہوتا ہے: ترجمہ
کنزالاىمان ۔ اے آدمى ! بے شک تجھے اپنے رب
عزوجل کى طرف ضرور دوڑنا ہے ۔
مرتے جاتے ہىں ہزاروں آدمى
غافل و نادان آخر موت ہے ۔
نوٹ: یہ مضامین نئے لکھاریوں کے ہیں۔حوالہ
جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہےادارہ اس کا ذمہ دار نہیں