حافظ محمد حمزہ عطّاری
(درجہ اولیٰ جامعۃ المدینہ فیضان غوث اعظم ساندہ لاہور، پاکستان)
ماں اس ہستی
کا نام ہے جو زندگی کے تمام دکھوں اور مصیبتوں کو اپنے آنچل میں چھپا لیتی ہے۔
اپنی زندگی اپنے بچوں کی خوشیوں، شاد مانیوں میں صَرف کرتی چلی آئی ہے اور جب تک
یہ دنیا قائم و دائم ہے یہی رسم جاری رہے گا۔یوں تو دنیا میں ہر انسان چاہے وہ
کوئی بھی زبان بولتا ہو، چاہے کسی بھی مذہب سے اس کا تعلق ہو ماں ہر ایک کے لیے
قابلِ قدر ہے۔
1۔
پیار بھری نظر کا ثواب: شعب الایمان کی حدیث پاک ہے حضرت ابن عباس رضی اللہ
تعالیٰ عنہما سے مروی ہے رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:جو
بیٹا والدہ کی طرف پیار بھری نظر کرے تو ہر نظر پر اسے ایک مقبول حج کا ثواب ملے
گا صحابہ کرام علیم الرضوان نے عرض کی اگر چہ وہ دن میں سو مرتبہ نظر کرے ? آپ
علیہ السلام نے فرمایا:ہاں اللہ عزوجل بڑا اور پاک ہے (یعنی اس کے ہاں اجر کی کمی
نہیں ہے) سو مرتبہ دیکھے گا تو سو حج کا ثواب ملے گا۔(صلہ رحمی اور قطع تعلقی کے
احکام، صفحہ59، مکتبہ اشاعتہ الاسلام لاہور)
ماں کو پیار
سے دیکھنے کا کتنا ثواب ملتا ہے انسان حج کرنے جاتا ہے لیکن اس کو پتا نہیں ہوتا
کہ حج مقبول ہے یا نہیں اور ہمارے پیارے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے
کتنی پیاری بشارت عطار فرمائی ہے اللہ پاک ہمیں دیکھنا نصیب فرمائے آمین۔
2۔
دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دینا کا ثواب: شعب الایمان
کی حدیث پاک ہے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے رسول اللہ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: جس نے اپنی والدہ کی دونوں آنکھوں کے درمیان
بوسہ دیا وہ بوسہ اس کے لیے جہنم کی آڑ بن جائے گا ۔ (صلہ رحمی اور قطع تعلقی کے
احکام،صفحہ60، مکتبہ اشاعت الاسلام لاہور)
دیکھے اللہ کے
پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے کتنی پیاری فضلیت ارشاد فرمائی ہے اس
سے پتا چلتا ہے کہ ماں بھی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی رحمت ہے اللہ پاک یہ نعمت سب کو
عطا فرمائے آمین
3۔جنت
کی بشارت: جنت
کو ماں کے پاؤں کے نیچے قرار دیا یعنی ماں کی خدمت پر جنت کی بشارت ہے چنانچہ ایک
صحابی نے رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں حاضر ہو کر عرض
کی میں جہاد کا ارادہ رکھتا ہوں اور آپ سے اجازت لینے آیا ہوں آپ علیہ السلام نے
فرمایا: کیا تمہاری والدہ ہے?اس نے عرض کی ہاں فرمایا: چلا جا اور اس کی خدمت کر
بےشک جنت اس کے پاؤں کے نیچے ہے (صلہ رحمی اور قطع تعلقی کے احکام،صفحہ 60، مکتبہ
اشاعت الاسلام لاہور)
4۔
والدین سے حسن سلوک : اخروی فوائد کے ساتھ ساتھ والدین سے حسن سلوک دنیا
میں بھی فائدہ مند ہے چنانچہ مسند احمد کی حدیث پاک حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ
سے مروی ہے رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:جو یہ پسند کرتا ہے
کہ اس کی عمر اور رزق میں اضافہ ہو تو وہ والدین سے حسن سلوک کرے اور صلہ رحمی
کرے(صلہ رحمی اور قطع تعلقی کے احکام،صفحہ61، مکتبہ اشاعت الاسلام لاہور)
یہ مضمون نئے لکھاری کا ہے ،حوالہ جات کی تفتیش و
تصحیح کی ذمہ داری مؤلف کی ہے، ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں۔