سنت کی
تعریف :
آقا علیہ
الصلوة والسلام نے جو عمل عادة ًکیا وہ سنت زائدہ ہے جیسے عبادةً
کیا وہ سنت ھدی ہے جسے ہمیشہ کیا وہ سنت
موکدہ ہے جسے کبھی کبھی کیا وہ سنتِ غیر مؤکدہ
ہے اگر ہمیشہ کرکہ تاکیدی حکم بھی دیا تو واجب ہے۔(مراة المناجیح)
جحیت ِسنت پر نص
قرآنی:
قُلْ اِنْ
كُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْكُمُ اللّٰهُ وَ یَغْفِرْ
لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْؕ-وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(۳۱)
تَرجَمۂ
کنز الایمان: اے محبوب تم فرمادو کہ لوگو اگر تم اللہ
کو دوست رکھتے ہو تو میرے فرمان بردار ہوجاؤ اللہ تمہیں دوست رکھے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا اور اللہ
بخشنے والا مہربان ہے (آل عمران ،31)
حدیث پاک :
حضور
علیہ الصلوة والسلام نے فرمایا میری اور خلفائے راشدین کی سنت پر عمل
کرنا تم پر واجب ہے اس کے ساتھ چمٹے رہو اور دانتوں کے ساتھ اسے مضبوطی سے پکڑ لو
اور دین میں نئی باتیں شامل کرنے سے بچو
کیونکہ ہر نئی بات بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے۔
بدعت کی
اقسام : بدعت کی دو قسمیں ہیں۔۱۔ بدعت حسنہ ۔ ۲۔ بدًعت سیئہ
ہر وہ طریقہ جو آقا علیہ الصلوة والسلام کے زمانے میں نہ ہو بعد میں ایجاد ہوا ہو اور
شریعت کے خلاف نہ ہو تو بدعت حسنہ ہے، اگر وہ طریقہ شریعت کے خلاف ہو تو بدعت سیئہ
ہے۔
مسئلہ :
بدعت سیئہ سے بچنا ضروری ہے اور بدعت حسنہ پر عمل کرنا مستحب ہے۔
سنتِ رسول صلَّی
اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے
فوائد:
حضرت انس رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ آقا صلی اللہ
تعالیٰ علیہ وسلم کدو شریف پسند فرماتے تھے۔ (سنن ابن ماجہ)
کدو شریف کے
طبی فوائد:
کدو بخارزدہ لوگوں کے لیے مفید ہے سرد مزاج لوگوں کو راس نہیں آتا اگر اس کا پانی استعمال کیا جائے یااس سے
سر کو دھویا جائے تو سر درد ختم ہوجاتاہے۔(انتخاب احادیث)
کدو شریف کے
دیگر فوائد:
کدو کے پانی کی کلیاں کرنے سے مسوڑوں کا ورم جاتا رہتا ہے کدو کا چھلکا پیس
کر کھانے سے آنتوں اور بواسیر سے آنے والا خون بند ہوجاتا ہے، کدو کے پتوں کا
جوشاندہ قبض کا آسان علاج ہے کدو کا تیل سر میں ملنے سے نیند آتی ہے کدو آنتوں کی
سوزش اور یرقان کو دور کرتا ہے۔ (فیضانِ طب نبوی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم)
آج کی سائنس اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ کدو میں مندرجہ بالا خصوصیات پائی
جاتی ہیں جب کہ ہمارے نبی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے 1400 سال قبل ہی اپنی سنت کے ذریعے بتادیا۔
اللہ عزوجل ہمیں سنتوں پر عمل کرنے کی توفیق
عطا فرمائے۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم