20 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے زیراہتمام یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو اور ایڈنبرگ (
Glasgow
and Edinburgh)میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
کیا گیا جن میں 61 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
مبلغاتِ
دعوت اسلامى نے مختلف ڈویژنز میں مختلف موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں
شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار مدنی مذاكره دیکھنے، ہفتہ وار رسالہ
پڑھنےاور ماہنامہ فیضانِ مدینہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔
دوسری
طرف دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام اسکاٹ لینڈ ریجن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا۔ اس مدنی
مشورے میں 32 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کی تقسیم کاری، دینی کاموں میں ترقی اور ٹیلی تھون
جمع کے متعلق نکات دیئے۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کو بڑھانے کی اچھی
اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔