اسد اشفاق عطاری (درجۂ ثالثہ جامعۃ المدینہ شاہ عالم مارکیٹ
لاہور، پاکستان)
ہمارے پیارے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم اللہ پاک کی طرف
سے معلم اور رہنما بنا کر بھیجے گئے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر وقت اپنی
امت کی تربیت فرماتے تھے رسول صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام علیہم رضوان کی اخلاقی،روحانی
اور معاشرتی زندگی کے حوالے سے تربیت فرمایا کرتے تھے کبھی دو، تین ،چار اور کبھی
زیادہ چیزوں کے بیان میں تربیت فرمایا کرتے تھے۔
ان شاءاللہ اس
ماہ سرکار صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے جن دو چیزوں کے بیان میں مسلمانوں کی تربیت
فرمائی ہے ان کے متعلق پڑھتے ہیں اور اپنی زندگی سنوارتے ہیں۔
1:
قرآن اور اہل بیت: اللہ پاک کے پیارے
اخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میں تم میں دو عظیم چیزیں چھوڑ رہا
ہوں ان میں سے پہلی تو اللہ پاک کی کتاب ہے جس میں ہدایت اور نور ہے ،تم اللہ پاک کی کتاب پر عمل کرو اور
اسے مضبوطی سے تھام لو دوسرے میرے اہل بیت ہیں، اور یہ تین بار ارشاد فرمایا :میں
تمہیں اپنے اہل بیت کے متعلق اللہ پاک کی یاد دلاتا ہوں ۔ (مسلم ص1008،حدیث,144)
2:
اللہ پاک کے غضب کو ٹھنڈا کرنے والی: ایک اعرابی نے نبی کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہو کر عرض کی اللہ تعالی کے غضب کو کیا چیز
ٹھنڈا کرتی ہے ارشاد فرمایا: چچکے چچکے
صدقہ کرنا اور صلہ رحمی ۔ (جامع الحدیث ۔405/19،حدیث14922)
ہمیں نیکی کے کام ایسے کرنے چاہیے کہ دائیں
ہاتھ سے کرے اور بائیں ہاتھ کو پتہ نہ چلے "شعیب الایمان" کی ایک حدیث
پاک میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ظاہری عمل کے مقابلے میں پوشیدہ
عمل افضل ہے۔ (شعیب الایمان ،376/5حدیث8012)
3:
فضلیت سورہ فلق ناس: حضرت سیدنا
عقبہ ابن عامر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
ساتھ جُحْفتح اور ابوا کے درمیان سفر کر رہا تھا کہ اچانک ہمیں آندھی اور سخت تاریکی
نے گھیر لیا تؤ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے
"سورہ فلق اور "سورہ ناس "کے ذریعےپناہ مانگی اور فرمانے لگے۔اے
عقبہ ! ان دونوں صورتوں کے ساتھ پناہ مانگا کرو کہ کسی نے ان دونوں کے ساتھ پناہ
نہیں مانگی. (ابو داؤد ،کتاب الوتر ،باب فی المعوذتین,104/ 2حدیث، 1463)
مفتی احمد یار
خان علی رحمہ فرماتے ہیں :اس سے معلوم ہوا کہ یہ دونوں صورتیں صرف جادو کے لیے ہی
نہیں بلکہ دوسری افتوں میں بھی کام اتی ہیں۔ (مراۃ المناجیح652/3)
4:
عذاب کا سبب: خاتم المرسلین رحمت
اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جھوٹ سے منہ کالا ہوتا ہے اور چغلی
سے قبر کا عذاب ہوتا ہے۔ (شعیب الایمان،
باپ فی حفظ اللسان،208/4،حدیث4813)
چغلی کی تعریف : علامہ بدر الدین عینی علیہ الرحمہ نے فرمایا" کسی کی
بات کو دوسرے ادمی تک پہنچانا اور فساد پھیلانے کے لیے بیان کرنا چغلی ہے." (عمدۃ
القاری، کتاب الوضو ،باب من الکبائر- الخ،593/2،تحت الحدیث ،216)
5: ایک اعرابی
صحابی رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی بارگاہ میں عرض کی کہ کون سی برائی اللہ عزوجل کے نزدیک سب سے بڑی ہے
؟ سرکار مدینہ منورہ سردار مکہ مکرمہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا برے اخلاق اور
بخل۔
(جامع الحدیث،405/19حدیث14922)
ایک حدیث پاک میں نبی کریم صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بخیل جنت سے دور ہے ۔ (ترمذی ،کتاب البرو الصلوۃ ،باب
ما جافی سخا،387/3،حدیث1968)