جب ہم لفظ "تربیت" سنتے یا بولتے ہیں تو ہمارے اندر ایک ایسی قوت جنم لیتی ہے جو ہمیں اس طرف راغب کرتی ہے کہ ہم اپنی زندگی کو تربیت کے گلدستوں سے اخلاقیات کے پھول اگا سکتے ہیں تربیت ہی انسان کی زندگی کی کامیابی کا منبع اعظم ہے جیسے کہ رب کریم نے بھی قران کریم میں فرمایا سمجھاؤ کہ سمجھانا مسلمان کو فائدہ دیتا ہے اسی طرح اخری نبی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم  نے بھی انسانوں کی تربیت بے مثال طریقے سے فرمائی اس کا تعلق چاہے کاروبار سے ہو سوشل زندگی سے ہو یا فرد کے اپنے معاملات ہوں الغرض کوئی ایسی چیز نہیں کہ جس میں اپ نے ہماری تربیت نہ فرمائی یہ علیحدہ بات ہے کہ ہماری عقل سمجھنے میں عاجز ہیں ائیے ان میں کچھ پھول ہم بھی چن لیتے ہیں

(1) حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ اخری نبی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا دو نعمتیں ہیں جن میں بہت لوگ گھاٹے ہوئے ہیں (1)تندرستی اور (2)فراغت ۔ (مرآۃالمناجیح جلد 7 صفحہ 21 حدیث 4924)

(2)حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے اخری نبی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے فرمایا انسان بوڑھا ہو جاتا ہے اور اس کی دو چیزیں جوان رہتی ہیں (1)مال کی حرص(2) عمر کی حرس ۔(مرآۃالمناجیح جلد 7 صفحہ 87 حدیث نمبر 5033)

(3)آخری نبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا مسلمان وہ ہے کہ اس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔(بخاری جلد 1 صفحہ 15 حدیث 10)

(4)اخری نبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا غیبت اور چغلی ایمان کو اس طرح کاٹ دیتی ہیں جس طرح چرواہا درخت کو کاٹ دیتا ہے ۔ (الترغیب والترھیب جلد3صفحہ334 حدیث28)

فرمان آخری نبی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم شعبان کی پندرویں شب میں اللہ عزوجل اپنے بندوں کو رحمت کی نظر سے دیکھتا ہے اور سب کو بخش دیتا ہے لیکن مشرک اور کینہ پرور کو  نہیں بخشا جاتا ۔ (صحیح ابن حبان جلد8صفحہ480 حدیث5236)

اللہ پاک ہم سب کو تربیت کے فیض سے مالا مال فرمائے امین بجاہ نبی الامین صلی اللہ علیہ والہ وسلم