الحمدللہ  خدائے رحمن کا کروڑ ہا کروڑ احسان کہ اس نے ہمیں ماہِ ر مضان جیسی عظیم الشان نعمت سے سرفراز فرمایا۔ر ب کریم نے اس ماہِ مبارک کو بہت سی خصوصیات سے نوازا ہے جن میں سے چند خصوصیات درجِ ذیل ہیں:نزولِ قرآن: اس ماہِ مبارک کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اللہ پاک نے اس میں قر آن ِپاک کا نزول فرمایا،چنانچہ مقدس قرآن میں خدائے رحمن کا نزولِ قرآن اور ماہِ ر مضان کے بارے میں فرمانِ عالیشان ہے:شہررمضان الذی انزل فیہ القران ھدی للناس وبینت من الھدیٰ والفرقان(پ 2، البقرہ: 185)شبِ قدر: نبیِ رحمت،شفیعِ امت صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:تمہارے پاس ایک مہینا آیا ہے جس میں ایک رات ایسی ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ جو شخص اس ر ات سے محروم رہ گیا، گویا وہ تمام کی تمام خیر سے محروم رہ گیا اور اس کی خیر سے محروم نہیں رہتا مگر وہ شخص جو حقیقتاً محروم ہے۔(ابن ماجہ 2،/298، حدیث: 1644)الحمدللہ اس مہینے کی ایک خصوصیت یہ بھی معلوم ہوئی کہ ہمیں اس میں شبِ قدر جیسی عظیم نعمت عطا ہوئی۔قرآنِ کریم میں رمضان المبار ک کا نام :اس ماہِ مبارک کی خصوصیت یہ بھی ہے کہ قرآنِ کریم میں صر ف رمضان المبارک ہی کا نام لیا گیا ہے اور اسی کے فضائل بیان ہوئے کسی دوسرے مہینے کا نہ صراحتاً نام ہے نہ ایسے فضائل ، اسی سے اس مبارک ماہ کی عظمت معلوم ہوتی ہے۔ماہِ رمضان میں مر نے کی فضیلت :جو خوش نصیب مسلمان ماہِ رمضان میں انتقال کرتا ہے اس کو سوالات ِ قبر سے امان دی جاتی ہے، وہ عذابِ قبر سے بچ جانا اور جنت کا حق دار قرار پاتا ہے۔ حضرات محدثینِ کرام رحمۃُ اللہِ علیہم کا قول ہے: جو مومن اس مہینے میں مرتا ہے وہ سیدھا جنت میں جاتا ہے،گویا اس کے لیے دوزخ کا دروازہ بند ہے۔(انیس الواعظین،ص25)ہروقت عبادات :اس مبارک ماہ کی ایک منفرد خصوصیت یہ بھی ہے کہ ہر مہینے میں خاص تاریخوں اور تاریخوں میں بھی خاص وقت میں عبادات ہوتی ہے جیسا کہ محرم کی دسویں تاریخ اور ذوالحج میں بقرہ عید افضل ہے، مگر ماہِ رمضان میں ہر دن اور ہر وقت عبادت ہوتی ہے، روزہ عبادت، افطار عبادت، تراویح عبادت،سحری کا انتظار عبادت،پھر سحری کھانا بھی عبادت، الغرض ہر آن میں خدا کی شان نظر آتی ہے۔اللہ پاک ہم سب کو بھی رمضان المبارک برکتوں سے مالا مال فرمائے۔امین